City 42:
2025-08-07@11:20:29 GMT

پیٹرن اِنچیف انجمن تاجران لاہور انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

سٹی42: انجمن تاجران لاہور کے پیٹرن اِنچیف عبدالرزاق ببر انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے تاجر برادری کے حقوق کے لیے سرگرم عمل تھے اور شہر کی کاروباری حلقوں میں ایک بااثر شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج (جمعرات) بعد نماز عصر شام 5 بجے مسجد ریواز گارڈن، ان کی رہائشگاہ کے قریب ادا کی جائے گی۔ تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہل علاقہ سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے عبدالرزاق ببر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات تاجر برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

  معروف بھارتی اداکار چل بسے

بھارتی فلم انڈسٹری سوگوار، کنڑا سینما کے 34 سالہ مشہور اداکارسنتوش بالاراج طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوش بالاراج گزشتہ چند دنوں سے ریاست کرناٹکا کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں انہیں یرقان  کی تشخیص کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق یرقان نے ان کے پورے جسم کو متاثر کر دیا تھا، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اداکار کے انتقال کی خبر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
 فنی کیریئر اور پسِ منظر 
سنتوش بالاراج، معروف ہدایتکار انیکل بالاراج کے بیٹے تھے۔ یہ افسوسناک اتفاق ہے کہ سنتوش کا انتقال ان کے والد کے انتقال کے دو سال بعد ہوا۔ انیکل بالاراج 15 مئی 2022 کو بنگلور میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
سنتوش نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2009 میں فلم کیمپا سے کیا، تاہم انہیں اصل شہرت 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم گنپا سے ملی۔ اس کے بعد انہوں نے فلم کاریا 2 میں اداکاری کی، جو ان کے والد کی پروڈکشن میں بنی تھی۔ سنتوش حال ہی میں 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم ستیام میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز انتقال کر گئے
  • اسرائیل کی نسل کشی بند کراؤ، فلسطین کو تسلیم کرو، جنوبی افریقہ کا عالمی برادری سے مطالبہ
  • پاکستان کا عالمی برادری سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ
  •   معروف بھارتی اداکار چل بسے
  • عدلیہ اور وکلاء برادری کے درمیان تعاون کو ہر صورت یقینی بنائیں گے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • 34 سالہ جنوبی بھارتی اداکار جوائنڈس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے
  • نامور مذہبی، سیاسی و سماجی رہنما رئیس آف چکوال چوہدری محمد علی خان انتقال کرگئے۔ 
  • پاکستان کا عالمی برادری سے کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلانے کا مطالبہ
  • بھارت کے ایک اور معروف مزاحیہ اداکار کسمپرسی کے عالم میں انتقال کرگئے