عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر کیا جائے۔ راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہائی کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر کیا جائے۔ راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہائی کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے مراسلہ جاری کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رہائی کا مراسلہ جاری شاہ محمود قریشی جلاؤ گھیراؤ رہا کر

پڑھیں:

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظ، 11 اگست کو سنایا جائے گا

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔ واضح رہے مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔

مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی، فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جیل کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جب کہ ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ واضح  رہے مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شاہ محمود قریشی کی مقدمات سے بریت کے بعد رہائی کا حکم
  • انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
  • انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کا شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے دو مقدمات میں رہا کرنے کا حکم
  • دو مقدمات میں بری ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم جاری
  • عدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا
  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں بڑی پیشرفت
  • شاہ محمود قریشی دونوں مقدمات سے بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید
  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید 2 مقدمات کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظ، 11 اگست کو سنایا جائے گا