کلیم اختر:وزیر اعظم نے وفاقی وزارتوں اور اداروں میں وقت کی پابندی نہ ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کابینہ ڈویژن کو تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور منسلک محکموں کو مراسلہ جاری کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے دفتری اوقات کی خلاف ورزی کو سنجیدہ معاملہ قرار دیدیا,ایف بی آر ہیڈکوارٹر اور تمام فیلڈ فارمیشنز کو دفتری اوقات پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی،سرکلر تمام ممبران ایف بی آر، ڈائریکٹر جنرلز اور فیلڈ فارمیشنز کے سربراہان کو جاری  کر دیا۔ْ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری ریونیو ڈویژن کو بھی ہدایت کی کاپی ارسال کر  دی گئی،تمام دفاتر کے نوٹس بورڈز پر ہدایت آویزاں کرنے کی تاکید بھی کی گئی،دفتری اوقات کی پابندی یقینی بنانے کیلئے ایڈمن ونگ کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی،ملازمین کی حاضری اور وقت کی پابندی پر روزانہ رپورٹنگ کی ہدایت جاری کر دی،مقررہ اوقات سے تاخیر یا غیر حاضری پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

دفتری نظم و ضبط قائم رکھنے کیلئے وزیر اعظم نے براہ راست نگرانی بھی شروع کر دی۔

راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق

ایف بی آر نے ہدایت کی کاپی تمام متعلقہ دفاتر اور فیلڈ فارمیشنز میں پہنچا دی،ایف بی آر کے تمام ملازمین کو مطلع شدہ اوقات کی پابندی یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کی سرمایہ کاری  محفوظ‘ حقوق کا تحفظ کریں گے: نیب

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے ان تمام لوگوں کو جو  بحریہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں یا جنہوں نے وہاں پر جائیدادیں خرید رکھی ہیں یقین دلایا  ان کے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں۔ کچھ مخصوص عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبریں صرف مذکورہ لوگوں کو پریشان کرنے اور اس کی آڑ میں ان کی جائیدادوں کو کم قیمت پر خریدنے کی ایک گہری سازش ہے۔ مذکورہ رہائشی اور مالکان بھی نیب کی نظر میں وہ متاثرین ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا ہے اور نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ ترجمان نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری کارروائیاں ان کے مالکان اور ان کی جائیدادوں تک محدود ہیں۔ اور نیب نے اس بات کا تہیہ کیا ہوا کہ جب تک یہ لوگ قانون کے آگے پیش ہو کر لوٹی ہوئی رقوم واپس نہیں کرتے، نیب اپنی قانونی کارروائیاں بغیر کسی دباؤ کے جاری رکھے گا۔ نیب کی طرف سے تمام رہائشی اور مالکان جائیداد کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی منفی اور شرانگیز معلومات یا خبر پر دھیان نہ دیں اور سکون کے ساتھ اپنے معمولات زندگی جاری رکھیں، کسی بھی مشکوک عمل کے بارے میں فوری طور پر نیب کو آگاہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
  • لاہور، شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا
  • انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کا شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے دو مقدمات میں رہا کرنے کا حکم
  • بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کی سرمایہ کاری  محفوظ‘ حقوق کا تحفظ کریں گے: نیب
  • پاکستان کی 39 وزارتوں کو ممکنہ سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ کا انتباہ جاری
  • چیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
  • 8 دن کے لئے پروازیں عارضی طور پر معطل
  • اسلام آباد ایئرپورٹ کو 8 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ