ایک پاؤں سے سب کرسکتا ہوں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقہ سرڈھیری سے تعلق رکھنے والے دونوں ہاتھوں اور ایک پاؤں سے محروم محمد سدیس خان نے رواں برس میٹرک کاامتحان شاندار نمبروں سے پاس کر لیا ہے 17 سالہ محمد سدیس خان نے میٹرک کا امتحان گورنمنٹ شہید عمر حیات ہائیر سیکنڈری سکول سرڈھیری سے 890 نمبرز لے کر پاس کیا ہے۔ چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑے سدیس نے بتایا کہ ’میں پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں اور ایک پاؤں سے محروم ہوں۔‘ا’میں نے دسویں جماعت کے امتحان کی تیاری ایک نارمل طالب علم کی طرح کی اور امتحانی پرچوں میں لکھائی میں اپنے پاؤں کے ذریعے کرتا ہوں۔‘ سدیس نے آگے تعلیم حاصل کرنے کے لیے کالج میں داخلہ لیا ہے، جہاں انہوں نے پولیٹیکل سائنس کا انتخاب کیا ہے انہوں نے بتایا: ’مجھے دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے میں سب سے بڑا مسئلہ ٹرانسپورٹ کا تھا کیونکہ سکول ہمارے گھر سے 15 کلومیٹر دور تھا اور اب جس کالج میں داخلہ لیا ہے وہ بھی میرے گھر سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جہاں آنا جانا میرے لیے بڑا مسئلہ ہےانہوں نے اپنی روزمرہ زندگی کے بارے میں بتایا کہ کھانے پینے میں والد اور والدہ ان کی مدد کر دیتی ہیں اور اگر سالن تھوڑا خشک ہو تو پھر وہ خود پاؤں کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں، جبکہ سکول میں ان کے دوست اور اساتذہ مددکرتے تھے۔ محمد سدیس خان نے بتایا کہ ’میں اپنے ایک پاؤں سے سب کچھ کرسکتا ہوں۔ ایک عام آدمی دونوں ہاتھوں اور پیر سے اتنا کچھ نہیں کرسکتا، جتنا میں ایک پاؤں کے ساتھ کرسکتا ہوں۔‘
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایک پاو ں سے
پڑھیں:
لاہور، ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق
لاہور:ڈیفنس سی ڈیفنس فیز 6 میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت ذیشان اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں نوجوان آپس میں کزن تھے۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سے کار سواروں کی تلاش جاری ہے۔