پنجاب: شہریوں کے لیے بڑی خبر، سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈی اوقات بڑھا دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) کے اوقات کار میں توسیع کا اعلان کیا ہے، تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کے لیے زیادہ وقت میسر ہو سکے۔
نئے اوقات کار
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے دن او پی ڈی صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلی رہے گی، جو کہ پہلے کے شیڈول سے ایک گھنٹہ زیادہ ہے۔
جبکہ جمعہ کے روز او پی ڈی کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
مقصد اور فائدہ
محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ اس تبدیلی کا مقصد زیادہ مریضوں کو سہولت فراہم کرنا، انتظار کے دورانیے کو کم کرنا اور دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کے لیے علاج تک رسائی بہتر بنانا ہے۔
تمام ٹیچنگ اسپتالوں پر عمل درآمد
یہ نیا شیڈول پنجاب کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں نافذ العمل ہوگا اور اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپتال او پی ڈی اوقات کار صوبہ پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپتال او پی ڈی اوقات کار او پی ڈی کے لیے
پڑھیں:
طوفانی بارش دمہ کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، تحقیق
نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طوفانی بارشیں دمہ کے مریضوں کے لیے خطرناک ہوسکتی ہیں۔
امریکی تحقیق کے مطابق گرج، چمک کے ساتھ بارش سے دمہ کے شکار افراد میں شدید سانس کی تکلیف شروع ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دمہ اور سانس کے مریضوں کے لیے انتباہ، مارچ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے پولن انتہا پر ہوگی
محققین نے بتایا کہ طوفانی موسم میں دمہ سے متعلق ایمرجنسی روم میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے، یہ نتائج امریکن کالج آف الرجی، دمہ اور امیونولوجی کی سالانہ میٹنگ میں اورلینڈو، فلوریڈا میں رپورٹ کیے جانے ہیں۔
یونیورسٹی آف کنساس میڈیکل سینٹر سے وابستہ ڈاکٹر دیالا مہرحب نے کہا کہ یہ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ طوفان دمہ کے مریضوں کے لیے سنگین صحت کے خطرات پیدا کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈاکٹر کی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج، معاملہ کیا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ طوفان غیر متوقع ہوتے ہیں، مریضوں اور طبی ماہرین کو اپنے دمہ کے ایکشن پلان میں طوفان سے متعلق احتیاطی تدابیر شامل کرنی چاہئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش دمہ طوفان