خوشاب ، پسند کی شادی پرمیاں بیوی کا گلہ اورکان کاٹ دیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
خوشاب /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)خوشاب میں پسند کی شادی پر لڑکی کے گھر والوں نے تیز دھار آلے سے میاں بیوی کا گلہ اور کان کاٹ دیئے۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے والے عبدالخالق کا تعلق راجن پور سے ہے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق میا ں بیوی کو زخمی کرنے کاواقعہ سرفرازٹائون میں پیش آیا۔ڈی پی اوخوشاب ڈاکٹر عمارہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
امریکا: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کیشہر ناشوا کے ایک کنٹری کلب میں شادی کی تقریب کے شرکا پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکائی میڈو کنٹری کلب میں شادی کی تقریب کے دوران لوگ کھانا کھا رہے تھے کہ ایک مسلح شخص نے وہاں داخل ہو کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔مقامی حکام نے شہریوں کو فی الحال کنٹری کلب سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔نیو ہیمپشائر سٹیٹ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات میں شواہد پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔