Daily Pakistan:
2025-09-25@21:21:57 GMT

خوشاب میں غیرت کے نام پر ایک اور جوڑا قتل

اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT

خوشاب میں غیرت کے نام پر ایک اور جوڑا قتل

خوشاب (ڈیلی پاکستان آن لائن )خوشاب میں پسند کی شادی پر لڑکی کے گھر والوں نے تیز دھار آلے سےمیاں بیوی کا  گلہ اور کان کاٹ دیئے۔

پولیس کےمطابق پسند کی شادی کرنے والے عبدالخالق کا تعلق راجن پور سے ہے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں  لاہور اسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ ملزمان واردات کےبعد فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا لڑکی کو زخمی کرنے کاواقعہ سرفرازٹاؤن میں پیش آیا،ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

95 فیصد مرد دوسری شادی کے خواہشمند ہیں، صائمہ قریشی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ایک پوڈکاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صائمہ قریشی نے اپنے ماضی کے بیانات کو ایک بار پھر دہرایا، جن میں عورت کی کمائی اور مرد کی دوسری شادی سے متعلق خیالات شامل تھے۔

صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ اگر مردوں کو افیئرز چلانے کا شوق ہے تو بہتر ہے کہ وہ کسی کی ذمہ داری اٹھائیں، کیونکہ مرد کی غلط حرکات نہ صرف خاندان بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے جذبات سے کھیلنے کے بجائے مردوں کو حلال راستہ اپنانا چاہیے اور دوسری شادی کرنی چاہیے۔ صائمہ قریشی نے سوال اُٹھایا کہ اگر مرد دوسری شادی کرے تو اس بُرا کیوں سمجھا جاتا ہے کیا اس کا افیئر چلانا دوسری شادی کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر کسی مرد کی بیوی اس کی دوسری شادی پر راضی نہ ہو تو اسے لازمی طور پر بیوی کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ اسلام میں اس حوالے سے کوئی پابندی موجود نہیں۔

صائمہ قریشی کے مطابق مردوں کو حرام تعلقات سے بچنے کے لیے خوفزدہ ہونے کے بجائے واضح اور ذمہ دارانہ فیصلے کرنے چاہییں۔ انہوں نے زور دیا کہ مردوں کو چاہیے کہ وہ اپنی خواہشات کو معاشرتی دباؤ کے بجائے دینی اصولوں کے مطابق پورا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • 95 فیصد مرد دوسری شادی کے خواہشمند ہیں، صائمہ قریشی
  • سرگودھا: شادی کے جھانسے میں آنیوالا شخص لاکھوں روپے سے محروم
  • کراچی میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • پاکستانی نژاد لڑکی کی چین میں وائرل کہانی، مداح سے شادی نے دل جیت لیے
  • دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ دی، شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل
  • کراچی: سوفٹ ویئرہاؤس میں لڑکی کو ہراساں اور فائرنگ کرنے پر 6 مقدمات درج، 8 افراد گرفتار
  • ملتان چونگی میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و زیادتی، حنا پرویز بٹ کانوٹس
  • کراچی، سافٹ ویئر ہاؤس میں لڑکی کو حبسِ بیجا اور ہراساں کرنے پر تلخ کلامی، ہوائی فائرنگ
  • لاہور: گلی میں کھڑی لڑکی کو ہراساں اور تنگ کرنے والا ملزم گرفتار
  • امریکا: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک