لاہور؍ اسلام آباد (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان اظہار تشکر کیلئے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مزار اقبال پر بھی حاضری دی۔ ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔ یہ مسعود پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ دورہ پاکستان پر روانگی سے قبل ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ کوشش ہے کہ پاک ایران تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (ون بیلٹ ون روڈ) میں ایران کی بھرپور شرکت کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے ایران کو یورپ سے منسلک ہونے کا موقع ملے گا۔ صدر مسعود پزشکیان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اسلامی اتحاد کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور دونوں ممالک کا رشتہ مزید مستحکم اور دیرپا ہو گا۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ کوشش ہے کہ دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچے۔ چین اور پاکستان کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں۔ ون بیلٹ منصوبے سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ایرانی صدر نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر وزراء بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایرانی صدر نے مزار اقبال پر فاتحہ پڑھی، پھول رکھے اور کتاب میں تاثرات قلم بند کئے۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان وفد کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ائیر بیس پر ایرانی صدر کا شاندار استقبال کیا، ایرانی صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے مسعود پزشکیان کو گلدستے پیش کئے۔ وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ  دورے کا مقصد تجارتی، اقتصادی تعلقات کے فروغ سے  دوطرفہ تجارت کا حجم دس ارب ڈالر تک لے جانے کا ارادہ ہے۔ سرحدی سلامتی اور علاقائی امن کے امور زیر بحث آئیں گے، سرحدی میڈیا اور رابطے باہمی تعاون کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔ لنک روڈ منصوبے کا حصہ بیں گے جو ہمیں یورپ سے جوڑے گا، ون بیلٹ ون روڈ میں شرکت چاہتے ہیں۔ قبل ازیں مہمان صدر مسعود پز شکیان نے شاعر مشرق کوخراج عقیدت پیش کیا، مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزار اقبال پر دعا کرائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مہمان صدر اور انکے رفقا کو لاہور ائیر پورٹ پر رخصت کیا۔ وزیراعلیٰ نے مہمان صدر مسعود پز شکیان کا لاہور آمد پر شکریہ اداکیا اور اہل پنجاب کا اعزاز قرار دیا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے ایرانی صدر مسعودپز شکیان سے پرجوش مصافحہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مہمان صدر مسعودپز شکیان کو لاہور آمدپر خوش آمدید کہا۔ مسعودپز شکیان نے پرتپاک استقبال کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ ایرانی صدر کو پہنچنے پر گلدستے پیش کئے گئے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے لاہور ایئرپورٹ لائونج میں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے ملاقات بھی کی۔ باہمی دلحسپی کے امور، باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ لاہور ائیرپورٹ سے مزار اقبال تک اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا۔ حضوری باغ آمد پر ایرانی صدر مسعود پز شکیان، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وفد کا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔ مزار اقبال پہنچنے پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرت اور مولانا عبدالخبیر آزاد نے استقبال کیا۔ مزار اقبال کے احاطے میں رینجرز کے چاق و چوبند دستے کی طرف سے سلامی پیش کی گئی۔ مہمان صدر اور وفد کا وزیراعلیٰ مریم نوازکے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنایا گیا۔ مریم نواز نے مہمان صدر مسعود پز شکیان کا لاہور آمد پر شکریہ ادا کیا اور ایرانی وفد کی آمد کو اہل پنجاب کا اعزاز قرار دیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، دیگر وزرا، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی عثمان انور اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ لاہور ائرپورٹ آمد پر نواز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیر زادہ نے مہمانوں کا استقبال کیا بچوں نے گلدستے پیش کئے۔ ایرانی صدر نے بچوں سے اظہار شفقت کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی ہم منصب نے ملاقات کی۔ عباس عراقچی، اسحاق ڈار نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران علاقائی استحکام  تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں دو طرفہ روابط اور تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔ دریں اثناء وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے ملاقات کی، اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، انسداد دہشتگردی امور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء دفاع نے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ خواجہ آصف نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دفاعی سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ ایرانی وزیر دفاع نے مضبوط باہمی دفاعی تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان دفاعی تعلقات کے روشن مستقبل پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ خطے کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے ملکر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایرانی وزیر دفاع نے پرتپاک استقبال پر حکومت پاکستان  کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صدر مسعود پز شکیان صدر مسعود پزشکیان مسعود پزشکیان نے استقبال کیا ایرانی وزیر مزار اقبال ایرانی صدر مریم نواز کے درمیان اور ایران اظہار کیا نواز شریف شکیان نے شکیان کا ایران کے کے فروغ لاہور ا ون بیلٹ کیا گیا عزم کا

پڑھیں:

مسعود پز شکیان اسلام آباد پہنچ گئے، محمد شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا

ایرانی صدر کا کہنا تھا پاکستان اور چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ایران کے صدر کا کہنا تھا پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے، ان کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مزار اقبالؒ پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں صدر مسلم لیگ نون نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد تینوں شخصیات ایک ہی گاڑی میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوئیں۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو لاہور ایئرپورٹ پر بچوں نے گلدستے پیش کیے جس پر ایرانی صدر نے بچوں سے اظہار شفقت کیا اور پرتپاک استقبال پر صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی صدر کے استقبال کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھرپور تیاری کی گئی تھی، ایئر پورٹ کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے سجایا گیا تھا اور ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا تھا۔ ایرانی صدر کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت کئی وزرا اور اعلیٰ حکام کا وفد بھی آیا ہے۔ ایرانی صدر نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر وزرا بھی اس موقع پر موجود تھے, ایرانی صدر نے مزار اقبال پر فاتحہ پڑھی، پھول رکھے اور کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔

ایرانی صدر مزار اقبال پر حاضری کے بعد اسلام آباد پہنچ گے، جہاں نور خان ایئر بیس پر اترنے کے بعد وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار و دیگر نے ان کا پرتباک استقبال کیا، پاک فضائیہ کے جوانوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی، وزیراعظم کی جانب سے آج ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت بھی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایران کے صدر پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، ایرانی صدر کی آج شام ہی صدر آصف علی زرداری اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

پاکستان کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا دورے کا مقصد تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا پاکستان کے دورے کے دوران سرحدی سلامتی اور علاقائی امن کے امور زیر بحث آئیں گے، سرحدی منڈیاں اور رابطے باہمی تعاون کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں، کوشش ہے کہ دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچے۔

صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا پاکستان اور چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا،گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا
  • مسعود پزشکیان کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • مسعود پز شکیان اسلام آباد پہنچ گئے، محمد شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال،21توپوں کی سلامی
  • ایرانی صدر مسعود پز شکیان اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کیا
  • ایرانی صدر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ایئرپورٹ لانج میں رسمی ملاقات
  • ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے
  • ایرانی صدر لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، آج لاہور پہنچیں گے