خواجہ آصف سے ایرانی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے ملاقات کی، دو طرفہ دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اورخطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
خواجہ آصف نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا اور ایران کے ساتھ قریبی روابط کے فروغ کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو قرار دیا۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
ایرانی وزیردفاع نے پرتپاک استقبال پرحکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اوراعتماد پرمبنی مضبوط دفاعی تعلقات استوارکرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دفاعی تعاون کو بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی جس میں انسداد دہشتگردی، بارڈرمینجمنٹ اور مشترکہ فوجی مشقوں جیسے معاملات شامل تھے۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے خطے کی خوشحالی، سلامتی اوردیرپا امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا۔
سابق وزیراعظم پرسوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فرد جرم عائد
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیر دفاع خواجہ آصف کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے وزیر دفاع کو موجودہ میری ٹائم چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی جامع تیاریوں سے آگاہ کیا۔ مزید برآں، وزیر دفاع کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا، جن کا مقصد پاکستان نیوی کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور جدید بنانا ہے۔ وزیر دفاع نے جدید پلیٹ فارمز اور آلات کی حالیہ شمولیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان جدید آلات کی شمولیت سے سمندری دفاع کو نمایاں طور پر تقویت ملے گی۔