مریم نواز کا پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں ہنگامی بنیادوں پر سروے کا آغاز کردیاگیا،نہروں، نالوں میں صنعتی کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
ویسٹ ٹریٹمنٹ کے بغیر سوسائٹیاں بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا،28ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور صنعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہڈیارہ ڈرین میں زہریلا کچرا ڈالنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا تھا، وزیراعلیٰ نے اداروں کو 10اگست تک ہڈیارہ ڈرین کی صفائی کی ڈیڈلائن دی تھی۔
پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے،اسحاق ڈار
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سینئر وزیرمریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انڈسٹریل یونٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
ای پی اے کی قیادت میں ضلعی ادارے مشترکہ میگا آپریشن کریں گے،پنجاب بھر میں نہروں نالوں کا معائنہ اور ماحول کا عالمی معیار قائم ہوگا۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ زہریلا کچرا ہیضہ ، ٹائیفائیڈ اور کینسر جیسے امراض بڑھا رہا ہے،فیصل آباد، شیخوپورہ ، سیالکوٹ اور قصور کے نالوں کی سٹڈی مکمل کرلی گئی،آلودگی پر جرمانوں کی قانون سازی اور فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا، صنعتوں کو ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے بلاسود قرض دینے کا فیصلہ کیاگیا، سیکرٹری انڈسٹری کو قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں پلانٹ لگانے کی ہدایت کی گئی۔
ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا،گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا فیصلہ
پڑھیں:
پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ دلوں میں بسا بندھن ہے:نواز شریف
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے یو اے ای کی قیادت کیلئےخیرسگالی کا پیغام دیا اور باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری اورشعبہ تعلیم میں دوطرفہ تعاون پرگفتگو کی۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ دلوں میں بسا بندھن ہے.پاکستان اور یو اے ای کا باہمی رشتہ ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک کے عمل کو وسعت دینا چاہتے ہیں.پاک یو اے ای دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے. تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کار ی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کیلئے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔