پاکستانی وزیر دفاع کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات؛ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان اور ایران کے وزرائے دفاع کی ملاقات ہوئی ، خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا
دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر بات چیت ہوئی ، دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز کے حل کے لیے ڈیفنس ڈپلومیسی کی اہمیت اجاگر کی
ایرانی وزیر دفاع نے باہمی احترام و اعتماد پر مبنی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا ، دونوں وزرائے دفاع نے پاک ایران تعلقات کے روشن مستقبل پر اظہارِ اطمینان کیا ، خطے کے امن، خوشحالی اور سیکیورٹی کیلئے مل کر چلنے کا عزم کیا ، اسلام آباد میں ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔
لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز