2025-08-02@20:07:11 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«چیئرمین ایگزیکٹو»:
پنجاب بار کونسل کے 2 عہدوں چیئرمین ایگزیکٹو اور وائس چیئرمین کے الیکشن کا انعقاد ہوا، الیکشن میں احسن بھون گروپ کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ احسن بھون گروپ نے پنجاب بار کونسل کے اہم عہدوں پر میدان مار لیا، اشفاق کہوٹ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، ذبیح اللہ ناگرہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اور چوہدری مشتاق چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی مقررکر دیئے گئے۔ چیئرمین الیکشن کمیشن نے نتائج کااعلان کردیا، پریزائیڈنگ آفیسرز کے فرائض ایڈووکیٹ وسیم ملتان نے ادا کیے۔ پنجاب بار کونسل کے 2 عہدوں چیئرمین ایگزیکٹو اور وائس چیئرمین کے الیکشن کا انعقاد ہوا، الیکشن میں احسن بھون گروپ کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ ذبیح اللہ ناگرہ پنجاب بار کونسل کے چیئرمین...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ نہیں اور نہ ہی وہ حکومت کے ترجمان ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں شمولیت یا انکار کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی یعنی سی ای سی کرے گی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے صدر مملکت کی تبدیلی اور صحت کے حوالے سے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی ہٹایانہیں جارہا۔ ’صدر مملکت کی تبدیلی یا ان کی صحت سے متعلق صرف افواہیں ہیں، پنجاب میں نئے شہریوں سے متعلق سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی نے فیصلہ کرنا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت میں شمولیت پرابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔...
لاہور(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھارتی اجارہ داری میں اضافہ ہوگیا، چیئرمین جے شاہ کے بعد ایک اور بھارتی شخص اہم عہدہ پانے میں کامیاب ہوگئے۔ سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے کا اعلان کر دیا گیا، 25 ممالک کے 2500 امیدواروں نے سی ای او کے لے اپلائی کیا تھا۔ آئی سی سی کے چیِئرمین جے شاہ کا کہنا ہے کہ سنجوگ انٹرنیشنل اسپورٹس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی آئی سی سی میں آمد کی خوشی ہے۔ چیئرمین آئی سی سی کا کہنا تھا یقین ہے کہ بطور چیف ایگزیکٹو وہ ادارے کو مزید فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ مزیدپڑھیں:کراچی کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ،قبرکے نرخ...
آئی سی سی پر بھارتی اجارہ داری، سنجوگ گپتا نئے چیف ایگزیکٹو مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)آئی سی سی نے سنجوگ گپتا کو نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا ہے۔سنجو گ گپتا کی تقرری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نومینیشن کمیٹی کی منظوری سے دی گئی، وہ اس سے پہلے بھارتی براڈکاسٹ کمپنی جیوسٹار سے منسلک رہے۔اس طرح جے شاہ کے بعد ایک اور بھارتی شخصیت کو اہم عہدہ دے دیا گیا ہے، آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ سنجو گ گپتا کے پاس کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اس عہدہ پر ان کی تقرری کی خوشی ہے۔چیئرمین جے شاہ کے بعد سنجوگ گپتا دوسرے بھارتی ہیں جو اہم عہدہ پانے میں...

عالمی ثالثی تنظیم قائم، پاکستان رکن: افغانستان میں ناظم الامور کی جگہ سفیر مقرر ہو گا: اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ میں چینی وزیر خارجہ، چیف ایگزیکٹو سے ملاقات
ہانگ کانگ‘ کابل‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کی کنونشن پر دستخط کر دیئے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کئے۔ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں چین کے وژن کو سراہا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین عالمی ثالثی تنظیم کو اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے ہم پلہ ادارہ بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہانگ کانگ کی بین الاقوامی ساکھ کو مضبوط کرنا اور اسے عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مرکز کے...
ججز کے تبادلوں میں ہر چیز ایگزیکٹو کے ہاتھ میں نہیں تھی، جسٹس محمد علی مظہر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کو تبادلہ کرکے لائے جانے کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے آرٹیکل 175 اے کے تحت نئی تقرری ہو سکتی ہے۔ نئی تقرری اور تبادلے کے معنی الگ الگ ہیں ۔ تبادلے کے عمل میں تین چیف جسٹس شامل تھے ہر چیز ایگزیکٹو کے ہاتھ میں نہیں تھی۔جسٹس محمدعلی مظہر کی سربراہی میں5رکنی آئینی بینچ میں ججزٹرانسفرکیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججوں کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے جواب الجواب دلائل...

تبادلے کے معاملے میں 3 چیف جسٹس شامل تھے، ہر چیز ایگزیکٹو کے ہاتھ میں نہیں تھی، جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارک
ججزٹرانسفراورسینیارٹی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہرکا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے آئینی و قانونی نقطہ کی تشریح کا معاملہ ہے، تبادلے کے معاملے میں 3 چیف جسٹس شامل تھے، ہر چیز ایگزیکٹو کے ہاتھ میں نہیں تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی۔ وکیل صلاح الدین کا مؤقف تھا کہ جج کے تبادلے سے سیٹ خالی نہیں ہو سکتی، جج کے مستقل ٹرانسفر سے آرٹیکل 175اے غیر موثر ہو جائے گا، ماضی میں کسی جج کی ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں مستقل ٹرانسفر کی کوئی مثال نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس محمد...
کراچی: ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کی اکیڈمکس کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کے بعد صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت پوری ہونے سے محض دو ماہ قبل غیر تسلی بخش کارکردگی کو بنیاد بناتے ہوئے کی گئی ہے۔ جس کے بعد فارغ کیے گئے گریڈ 21 کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم اپنی برطرفی کے معاملے پر ایچ ای سی کے خلاف عدالت چلے گئے ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی برطرفی کا کیس ییر 26 مئی کو فوری سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے،...
کراچی: ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کی اکیڈمکس کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کے بعد صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت پوری ہونے سے محض دو ماہ قبل غیر تسلی بخش کارکردگی کو بنیاد بناتے ہوئے کی گئی جس کے بعد فارغ کیے گئے گریڈ 21 کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم اپنی برطرفی کے معاملے پر ایچ ای سی کے خلاف عدالت چلے گئے ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی برطرفی کا کیس ییر 26 مئی کو فوری سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔...
— جنگ فوٹو وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے کر فارغ کر دیا ہے۔ضیاء القیوم کی جگہ مشیر منصوبہ بندی و ترقیات مظہر سعید کو قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے۔ مظہر سعید بنیادی طور پر کمیشن میں ڈی جی کے عہدے پر تعینات ہیں اور ان کے پاس مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات کا اضافی چارج بھی ہے۔ ضیاء القیوم کو ہٹانے کی منظوری بدھ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے کی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اجلاس ایک گھنٹے تک جاری رہا جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی کارکردگی رپورٹ پاور پوائنٹ...
اسلام آباد: وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ تاخیر کے معاملے پر چیئرمین ایچ ای سی سے اختلافات پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ ایچ ای سی چیئرمین مختار احمد کی زیر صدارت کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کو کارکردگی کی بنیاد پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیشن اجلاس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، کمیشن ممبران کی جانب سے معاملے پر قانونی رائے لینے کی تجویز دی گئی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا ٹینیور فوری ختم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی 4 سال کے لیے تھی۔ ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور ایگزیکٹیو...
شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل اولار بیک شارشییف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے ایس سی اوکی کوششوں کو سراہا اور علاقائی و عالمی سطح پر پائیدار امن کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) ورلڈ بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ز پر مشتمل وفد نے قومی اہمیت کے حامل تربیلا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا‘ جہاں وفد نے مین ڈیم، تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ، اور زیر تعمیر تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے دورے کے موقع پر وفد نے ان لٹ(Inlet)، ٹنل اور پاور ہاؤس پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) بھی دورے میں وفد کے ہمراہ تھے۔ممبر (فنانس)، ممبر (پاور)، جنرل منیجر (کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ)واٹر، جنرل منیجر تربیلا ڈیم پراجیکٹ، تربیلا چوتھا توسیعی منصوبے کے چیف انجینئر/ پراجیکٹ ڈائریکٹراور چیف انجینئر (او اینڈ ایم) اور چیف انجینئر‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ کے علاوہ...
لاہور (کامرس ڈیسک) چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) فیض احمد چدھر کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، جہاں ان کا استقبال چیمبر کے صدر ابوزر شاد نے کیا۔ملاقات میں لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو باڈی اور ٹی ڈی اے پی کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ رفیعہ سید بھی موجود تھیں۔ ملاقات کا مقصد پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مستحکم کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی پاکستان کی زرعی، آئی ٹی، اور انجینئرنگ برآمدات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، کیونکہ یہ شعبے ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی،...
فرانس میں پاکستان کی سفیر اور اقوام متحدہ کے ادارے یو نیسکو میں مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی چیئرپرسن سے ملاقات کی۔ملاقات میں یونیسکو میں مشترکہ ترجیحات اور آئندہ سیشن 21 کے بورڈ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں فرانس اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ کےلئے سرگرم عمل ہیں۔اسکے ساتھ ہی وہ یونیسکو میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات ہوئی ہے۔دونوں ملکوں کے بورڈز کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے، ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کر ائی گئی۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےامریکہ کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات ہوئی جہاں اتفاق ہوا کہ دونوں ملکوں کے بورڈز کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی بھرپور تعاون کرے گا۔ ملاقات میں محسن نقوی نےامریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔ چیئرمین پی سی بی نے یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر کو چیمپئنز...
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ 24 جنوری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین شریک ہوں گے۔ دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
فائل فوٹو۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 24 جنوری کو ہوگا۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں کمیٹی کے تمام اراکین شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وعدوں کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی دن سے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ان کے پہلے صدارتی احکامات میں سابق صدر جو بائیڈن کے درجنوں اقدامات کی منسوخی، آب و ہوا کے معاہدوں سے امریکہ کی علیحدگی اور ٹرمپ کے خلاف تمام مقدمات اور تحقیقات ختم کرنا شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ایگزیکٹو آرڈرز کے علاوہ مزید کئی احکامات ٹرمپ کے دستخطوں کے منتظر ہیں جن کا تعلق سرحدی گزرگاہوں، تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافے، تنوع اور فنڈنگ پر کنٹرول سے ہے۔ صدر ٹرمپ کے انتخابی وعدوں اور ری پبلکن پارٹی کی سوچ کو سامنے رکھتے...