ٹی ڈی اے پی کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کر ے گی،فیض احمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
لاہور (کامرس ڈیسک) چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) فیض احمد چدھر کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، جہاں ان کا استقبال چیمبر کے صدر ابوزر شاد نے کیا۔ملاقات میں لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو باڈی اور ٹی ڈی اے پی کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ رفیعہ سید بھی موجود تھیں۔ ملاقات کا مقصد پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مستحکم کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی پاکستان کی زرعی، آئی ٹی، اور انجینئرنگ برآمدات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، کیونکہ یہ شعبے ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی، لاہور چیمبر اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک ایسا سازگار ماحول بنانے کے لیے پرعزم ہے جو برآمد کنندگان کے لیے کاروبار کو آسان بنائے اور بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دے۔خطاب کے بعد اجلاس میں سوال و جواب کا سیشن ہوا جہاں چیمبر کے ممبران نے مختلف تجارتی مسائل پر گفتگو کی اور ٹی ڈی اے پی کی آئندہ حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔صدر لاہور چیمبرابوزر شاد نے چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی کو ان کے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ٹی ڈی اے پی اور لاہور چیمبر کے درمیان قریبی تعاون سے کاروباری برادری کو مزید سہولتیں فراہم کی جا سکیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برآمدات کے فروغ اور عالمی منڈیوں میں پاکستان کے تجارتی مقام کو مستحکم کرنے میں ٹی ڈی اے پی کا کردار نہایت اہم ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاہور چیمبر
پڑھیں:
لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
—فائل فوٹولاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔