چیئرمین پی پی پی نے 18 اکتوبر ہفتے کو پی پی پی کی سی ای سی کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر ہفتے کو پی پی پی کی سی ای سی کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا اجلاس طلب طلب کیا ہے

پڑھیں:

 مڈ آٹم فیسٹیول پاک چین دوستی کا عکاس، اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے ،آصفہ بھٹو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے  چینی سفارتخانے میں ‘‘اے شیئرڈ بیمِنگ مون، آل یونائیٹڈ ہارٹس اینڈ ہینڈز’’ کے عنوان سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ،چینی ڈاکٹروں کی پاکستانی بچوں کی جانیں بچانے کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ،خاتون اول نے چینی ڈاکٹروں کی ہمدردی اور عزم کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا،۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ مڈ آٹم فیسٹیول اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے جو پاک چین دوستی کا عکاس ہے۔‘اسلام آباد اور بیجنگ کی چاندنی مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا راستہ روشن کر رہی ہے’’۔چینی ڈاکٹروں نے ہمارے بچوں کی زندگیاں بچا کر الفاظ کو عمل میں بدلا، یہ تعلقات کی اصل پہچان ہے آصفہ بھٹو زرداری  نے  پروفیسر ڈاکٹر پھان ڑیانگ بن اور فْو وائی اسپتال کی ٹیم کے لیے اظہارِ تشکر کیا اور  پاک چین دوطرفہ پیڈیاٹرک کارڈیالوجی پارٹنرشپ کے قیام کی تجویز پیش کی ، انہوں نے ٹیلی میڈیسن اور نالج شیئرنگ نیٹ ورک کے قیام کی تجویز دی ،خاتون اول کی جانب سے پاکستان اور چین کے درمیان پیڈیاٹرک کارڈیالوجی میں سالانہ فیلوشپ پروگرام کے آغاز  ، ‘‘پاک چین سینٹر آف ایکسی لینس فار پیڈیاٹرک کارڈیک کیئر’’ قائم کرنے کی بھی تجویز دی ،آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ مرکز دوستی کی دائمی علامت ہوگا، جو پاکستانی بچوں کو عالمی معیار کا علاج فراہم کرے گا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وڑن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ‘‘صحت ہر فرد کا بنیادی حق ہے’’۔شہید بی بی کا قول ہے،قیادت ایمانِ محکم، برداشت وڑن کے ساتھ آگے بڑھنے کا نام ہے۔آج ہم  بچوں کی نئی زندگیوں کا جشن منا رہے ہیں’’ :این آئی سی وی ڈی اور گمبٹ انسٹی ٹیوٹ کی فری علاج کی خدمات کو مساوی صحت کی علامت ہیں۔چینی سفیر جیانگ ڑائی دونگ نے خاتونِ اوّل کا خیرمقدم کیا اور پاک چین دیرینہ دوستی کو سراہا ،چینی سفیر نے ڈاکٹر پھان ڑیانگ بن کی پاکستانی بچوں کے علاج میں غیر معمولی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا،چینی سفیر نے کہا کہ مڈ آٹم فیسٹیول خوشی، اتحاد اور خاندانی میل ملاپ کی علامت ہے۔ہم ایک بڑے خاندان کی طرح پورے چاند کے نیچے جمع ہیں۔چین اور پاکستان نہ صرف آئرن برادرز ہیں بلکہ آئرن سسٹرز بھی ہیں ۔۔بلوچستان میں 70 ہزار سے زائد ہیلتھ پیکجز خواتین میں تقسیم کیے گئے۔ڈاکٹر پھان ڑیانگ بن نے آن لائن خطاب میں کہا کہ پاک چین ڈاکٹروں کا اشتراک دیرپا نتائج دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کر لیا
  • ن لیگ کے ساتھ سیاسی کشیدگی، بلاول بھٹو نے پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا
  • بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کرلیا
  • پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب
  • 2029ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی، ناصر حسین شاہ
  • چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا اورکزئی آپریشن میں فوجی افسران و اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار،دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنے پر خراج تحسین
  •  مڈ آٹم فیسٹیول پاک چین دوستی کا عکاس، اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے ،آصفہ بھٹو
  • مریم نواز اور بلاول بھٹو نے میڈیا کو ایک نیا موضوع دیا ہے، رانا ثناء اللہ
  • ایپوا کی کور کمیٹی کا اجلاس