ن لیگ پیپلزپارٹی اختلافات؛ وزیراعظم نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس بلالیا، محسن نقوی بھی مدعو
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے اختلافات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس بلالیا، وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی مدعو کیا گیا ہے، گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس تنازعہ سے متعلق صدر مملکت کو تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر صدر زرداری نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں مصالحت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں جماعتوں بالخصوص پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پہلے صدر آصف علی زرداری نے طلب کیا اور اب ان کی وزیراعظم سے علیحدگی میں ملاقات ہوگی جہاں وہ صدر زرداری کا خصوصی پیغام شہباز شریف تک پہنچائیں گے۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا، ممکنہ طور پر شہباز شریف اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی قیادت سے براہِ راست رابطہ بھی کریں گے تاکہ دونوں جماعتوں کی پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کمی لائی جائے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان سیاسی محاذ آرائی، سیلاب متاثرین کے معاوضے اور پانی کے حقوق جیسے حساس معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوگی، وزیراعظم کو قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کے حالیہ واک آؤٹ سے بھی آگاہ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے رہنماء اجلاس میں پیپلزپارٹی کے تحفظات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محسن نقوی کے درمیان پارٹی کے
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں طویل اجلاس
(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں اسلام آبادمیں جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیر مملکت برائےداخلہ طلال چوہدری،سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا،چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ممبران سی ڈی اے اور اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر ایس سی او کانفرنس اور2027 سے قبل نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں جناح کنونشن کے ساتھ دوسرا بڑا کنونشن ہال تعمیر کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ نیا منصوبہ متعدد بڑے کانفرنس و میٹنگ رومز سمیت وسیع کنونشن ہال پر مشتمل ہونا چاہیے،اسے بین الاقوامی معیار اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جائے،منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں بڑی بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد میں آسانی ہو گی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصوبے کے ڈیزائن کیلئے بین الاقوامی و مقامی بہترین آرکیٹکٹس کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسلام آباد ایکسپریس وے کی کمرشلائزیشن کا جامع پلان بھی طلب کرلیا۔
اجلاس میں اسلام آباد میں نئے پولیس تھانوں پر پیشرفت کابھی جائزہ لیا گیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر 6 تھانوں کا تعمیراتی کام 45 دن میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایاگیاکہ مزید 10 تھانوں کی تعمیر کیلئے بھی ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے،پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر کا کام مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا، ٹی چوک فلائی اوورمنصوبے کی تمام پائلز کو مکمل کر لیا گیا ہے،شاہین چوک کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گاجبکہ پاک سیکرٹریٹ کے آر بلاک کی عمارت کی بحالی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کی آفر ملے تو کیا کریں گی؟ مومنہ اقبال نےبتا دیا