رحیم یار خان: فصلوں میں گھسنے پر زمیندار نے 2 اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وار سے مار دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
فائل فوٹو
رحیم یار خان میں چولستان کے علاقے میں فصلوں میں گھسنے پر مبینہ طور پر مقامی زمیندار نے دو اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے مار دیا۔
واقعہ 3 روز قبل پیش آیا، پولیس نے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیے سانگھڑ میں ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر پولیس نے سانگھڑ کے وڈیرے کو کلین چٹ دے دیہیڈ فرید چولستان کے رہائشی عبد الخالق نےالزام لگایا کہ علاقہ کے با اثر افراد نے اس کی دو اونٹنیوں کو کلہاڑی کے وار کرکے مار ڈالا ہے، ملزمان نے فصل اجاڑنے پر اونٹنیوں کو مارا۔
دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تین روز قبل پیش آیا ہے۔ ملزمان نے قبل از گرفتاری عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اونٹنیوں کو
پڑھیں:
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 75 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 75 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 76.283 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے 773 گرام آئس برآمد کی گئی۔ اسی طرح لاہور میں واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 2.2 ِکلو آئس برآمد ہوئی۔
علاوہ ازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ سے امریکا بھیجے جانے والے پارسل سے 210 گرام افیون برآمد کرلی گئی۔ جامشورو ٹول پلازہ کے قریب پشاور سے کراچی بھیجے جانے والے کارگو سے مشینری سپیر پارٹس میں چھپائی گئی 36 کلو چرس برآمد ہوئی۔
شیخوپورہ موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 6 کلو افیون اور 24 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اُدھر آرسی ڈی روڈ حب کے قریب گاڑی سے 2.4 کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور میں شالیمار گارڈن کے قریب ملزم کے قبضے سے 3 کلو چرس اور 400 گرام آئس برآمد ہوئی جب کہ اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب بس میں سوار مسافر کے قبضے سے 1.2 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اُدھر قراقرم یونیورسٹی روڈ گلگت کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 100 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔