ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
جنوبی افریقا چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی افریقا نے 196 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر کر پورا کرلیا۔
کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ساٹھ گیندوں پر 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یہ ان کی ایونٹ میں مجموعی طور پر تیسری سنچری تھی۔
جے پی ڈومینی نے بھی نصف سنچری بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے امریکا کو شکست دے دی
کراچی:عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں 13 سے 16 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے پلے آف میں پاکستان نے امریکا کو 1-2 سے شکست دے دی۔
ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلا سیٹ بآسانی 14-25 سے جیتا۔
دوسرے سیٹ میں امریکا نے 22-25 سے کامیابی حاصل کرکے کھیل میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن پاکستان نے تیسرا سیٹ 18-25 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان اب اتوار کو 13 ویں پوزیشن کے لیے مقابلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میں پاکستان کوعالمی نمبر1 پولینڈ نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرا دیا تھا۔