ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا،پاک انڈیا ٹاکرا بھی فائنل، WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز

دبئی(سب نیوز )ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق یہ ایونٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (دبئی اور ابوظہبی) میں منعقد ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے وینیوز کی تفصیل جاری کردی جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں ایشیا کی 8 ٹیمیں 2 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ فائنل 28 ستمبر کو شام 6 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

گروپ اسٹیج مقابلے:

گروپ A: بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات، عمان
گروپ B: بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ہانگ کانگ

اہم میچز کی تفصیل:

9 ستمبر: افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ ابوظہبی، شام 6 بجے
10 ستمبر: بھارت بمقابلہ یو اے ای دبئی، شام 6 بجے
11 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ ابوظہبی، شام 6 بجے
12 ستمبر: پاکستان بمقابلہ عمان دبئی، شام 6 بجے
13 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا ابوظہبی، شام 6 بجے
14 ستمبر: بھارت بمقابلہ پاکستان دبئی، شام 6 بجے
15 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ ہانگ کانگ دبئی، شام 6 بجے
15 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ عمان ابوظہبی، شام 4 بجے
16 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان ابوظہبی، شام 6 بجے
17 ستمبر: پاکستان بمقابلہ یو اے ای دبئی، شام 6 بجے
18 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ افغانستان ابوظہبی، شام 6 بجے
19 ستمبر: بھارت بمقابلہ عمان ابوظہبی، شام 6 بجے
سپر4 مرحلہ:

جیتنے والی ٹیموں کے درمیان سپر فور مرحلہ 20 ستمبر سے شروع ہوگا، جس میں گروپ A اور گروپ B کی سرفہرست 2،2 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

20 ستمبر: B1 بمقابلہ B2 دبئی
21 ستمبر: A1 بمقابلہ A2 دبئی
23 ستمبر: A2 بمقابلہ B1 ابوظہبی
24 ستمبر: A1 بمقابلہ B2 دبئی
25 ستمبر: A2 بمقابلہ B2 دبئی
26 ستمبر: A1 بمقابلہ B1 دبئی
ایونٹ کا فائنل28 ستمبر شام 6 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں متوقع ہے، جسے شائقین کرکٹ بے صبری سے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ ایونٹ میں ہر میچ شام 6 بجے شروع ہوگا (سوائے 15 ستمبر کے ایک میچ کے جو 4 بجے ہے)۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغیرملکی مسافروں کیلئے ایئرپورٹس پر علیحدہ امیگریشن کا ئونٹرز قائم کرنے کا فیصلہ غیرملکی مسافروں کیلئے ایئرپورٹس پر علیحدہ امیگریشن کا ئونٹرز قائم کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار کی سید عباس عراقچی سے ملاقات، تجارت و اقتصادی تعاون پر اتفاق نومئی مقدمہ: احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج، عمر ایوب، زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع غزہ: بھوک نے مزید 12 افراد کی جان لے لی، اسرائیلی حملوں میں 100سے زائد فلسطینی شہید حماس نے ہتھیار ڈالنے کو فلسطین کی آزادی سے مشروط کردیا ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال،21توپوں کی سلامی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ 2025

پڑھیں:

چین جنوبی ایشیا میں پہلے سے زیادہ فعال اور فیصلہ کن کردار ادا کر رہا ہے: مشاہد حسین سید

— فائل فوٹو 

چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین جنوبی ایشیا میں پہلے سے زیادہ فعال اور فیصلہ کن کردار ادا کر رہا ہے۔

مشاہد حسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نئے حالات میں معاشی و سفارتی حکمت عملی اپنانا ہوگی، یہ ہفتے ایسے ہیں جن میں دہائیوں کے برابر واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں 3 بڑی حقیقتیں جنم لے چکی ہیں، بھارت کو سیاسی، سفارتی اور عسکری طور پر شدید دھچکا لگا ہے، بھارت کی پالیسیوں نے دنیا کے سامنے اس کی کمزوریاں واضح کردی ہیں۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکی پالیسی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر روایتی کردار ادا کیا ہے، ٹرمپ نے خطے میں پرانی امریکی حکمت عملی کو تبدیل کر دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مکمل قومی اتفاق رائے کے تحت کھڑا ہے، پاکستان، چین اور افغانستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں، ریلوے منصوبے سے وسطی ایشیائی ممالک کو پہلی بار سمندر تک رسائی ملے گی، وسطی ایشیا کے زمینی ممالک کو پاکستان کے راستے عالمی تجارت کا راستہ ملے گا۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ ٹرمپ بھارت کو چین کے مقابلے میں سپورٹ کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا کے نئے نقشے میں اب ایران، چین اور وسطی ایشیا کو بھی شامل کیا جارہا ہے، اہم تبدیلی یہ ہے کہ امریکا اور چین کی کشمکش عسکری نہیں بلکہ اقتصادی شکل اختیار کرچکی ہے۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث خطہ مسلسل کشیدگی میں رہے گا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی اور آر ایس ایس کی نظریاتی خارجہ پالیسی بھارت کو نقصان پہنچا رہی ہے، پاکستان کو بھارت کے ساتھ نرم سفارت کاری اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے چاہئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیاء کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کر دیا گیا
  • ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری
  •  پی سی بی نے سہ فریقی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
  • بھارت جنوبی ایشیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ اور پاکستان میں دہشتگردی کا پشتی بان ہے، عطا تارڑ
  • چین جنوبی ایشیا میں پہلے سے زیادہ فعال اور فیصلہ کن کردار ادا کر رہا ہے: مشاہد حسین سید
  • ساف انڈر17 چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان؛ پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025: انڈیا کی دستبرداری، پاکستان چیمپئنز فائنل میں پہنچ گئے