ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یہ ایونٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (دبئی اور ابوظہبی) میں منعقد ہوگا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں ایشیا کی 8 ٹیمیں 2 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ فائنل 28 ستمبر کو شام 6 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کی 2 وکٹوں کے نقصان پر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری
گروپ اسٹیج مقابلے:
گروپ A: بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات، عمان
گروپ B: بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ہانگ کانگ
اہم میچز کی تفصیل:
9 ستمبر: افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ – ابوظہبی، شام 6 بجے 10 ستمبر: بھارت بمقابلہ یو اے ای – دبئی، شام 6 بجے 11 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ – ابوظہبی، شام 6 بجے 12 ستمبر: پاکستان بمقابلہ عمان – دبئی، شام 6 بجے 13 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا – ابوظہبی، شام 6 بجے 14 ستمبر: بھارت بمقابلہ پاکستان – دبئی، شام 6 بجے 15 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ ہانگ کانگ – دبئی، شام 6 بجے 15 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ عمان – ابوظہبی، شام 4 بجے 16 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان – ابوظہبی، شام 6 بجے 17 ستمبر: پاکستان بمقابلہ یو اے ای – دبئی، شام 6 بجے 18 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ افغانستان – ابوظہبی، شام 6 بجے 19 ستمبر: بھارت بمقابلہ عمان – ابوظہبی، شام 6 بجےسپر4 مرحلہ:
جیتنے والی ٹیموں کے درمیان سپر فور مرحلہ 20 ستمبر سے شروع ہوگا، جس میں گروپ A اور گروپ B کی سرفہرست 2،2 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
20 ستمبر: B1 بمقابلہ B2 – دبئی 21 ستمبر: A1 بمقابلہ A2 – دبئی 23 ستمبر: A2 بمقابلہ B1 – ابوظہبی 24 ستمبر: A1 بمقابلہ B2 – دبئی 25 ستمبر: A2 بمقابلہ B2 – دبئی 26 ستمبر: A1 بمقابلہ B1 – دبئیایونٹ کا فائنل28 ستمبر شام 6 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ACC T20 Asia Cup venues and match timings are out! Looking forward to packed stadiums and some truly breath-taking encounters! pic.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 2, 2025
ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں متوقع ہے، جسے شائقین کرکٹ بے صبری سے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ ایونٹ میں ہر میچ شام 6 بجے شروع ہوگا (سوائے 15 ستمبر کے ایک میچ کے جو 4 بجے ہے)۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ پاک بھارت میچ شیڈول کرکٹ محسن نقوی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ پاک بھارت میچ شیڈول کرکٹ محسن نقوی بنگلہ دیش ہانگ کانگ ایشیا کپ سری لنکا
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔