پی سی بی نے سہ فریقی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مجوزہ سہ فریقی ٹی20 سیریز کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 29 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک کھیلی جائے گی۔
یہ ٹورنامنٹ ایشیا کپ 2025 سے قبل ایک اہم وارم اپ ایونٹ کی حیثیت رکھتا ہے، جو 9 ستمبر سے 28 ستمبر کے دوران یو اے ای ہی میں منعقد ہوگا۔ سہ فریقی سیریز کے تمام میچز رات 7 بجے (مقامی وقت) سے فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز میں تبدیلییاد رہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ ٹی20 سیریز طے تھی، لیکن بعد ازاں پی سی بی نے اس سیریز کو سہ فریقی ٹورنامنٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز دی، تاکہ کھلاڑی یو اے ای کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکیں۔
ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ہونے والا مردوں کا ایشیا کپ 2025 بھی ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جو فروری 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے۔
ایشیا کپ 2025: گروپس کی تفصیلگروپ A: پاکستان، بھارت، یو اے ای، عمان
گروپ B: بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، ہانگ کانگ
ٹورنامنٹ کا آغاز 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ سے ہوگا، جب کہ پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا۔ 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ کھیلا جائے گا۔
یہ سہ فریقی سیریز نہ صرف ایشیا کپ بلکہ آنے والے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بھی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ شارجہ کے وکٹوں اور کنڈیشنز میں کھیلنے سے کھلاڑیوں کو اہم تجربہ حاصل ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان پاکستان سہ فریقی ٹی20 سیریز متحدہ عرب امارات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان پاکستان سہ فریقی ٹی20 سیریز متحدہ عرب امارات ایشیا کپ 2025 ٹی20 سیریز
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا فیصلہ، پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی پولنگ کے لیے نیا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے جاری شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئی پولنگ تاریخ مقرر کی گئی، تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوں گے۔ واضح رہے کہ تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے تاہم اب اس کی حتمی تاریخ دے دی گئی۔