ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ 14 رنز سے شکست دے دی۔
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس اور جیول اینڈریو 35، 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جیسن ہولڈر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ آل راؤنڈ پرفارمنس پر صائم ایوب پلیئر آف دی میچ قرار پائے، میچ میں انہوں نے 57 رنز بنائے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ ٹیم میں جو ذمے داری دی جائے اسے اچھی طرح نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ فخر زمان نے 28 اور حسن نواز نے 24 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کیے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (کپتان) کے علاوہ حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل تھے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے 15 میں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 3 میں کامیابی حاصل کی۔ 3 میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی میچ ویسٹ انڈیز صائم ایوب حاصل کی میچ میں
پڑھیں:
پاکستان کا اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ
ایشیا کپ کے بعد پاکستان نے اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
آئندہ ماہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا کہ پاک جنوبی افریقا مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی مینز ٹیم آل فارمیٹ سیریز کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔