سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ بچے کے علاج میں کوئی غفلت نہیں برتی گئی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد کے پمز اسپتال میں سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ بچے کے علاج کے معاملے پر سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیو پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بچے کے علاج میں کوئی غفلت نہیں برتی گئی، سوشل میڈیا پر ایسی خبریں بے بنیاد ہیں، سانپ کے کاٹنے سے زخمی بچہ 31 جولائی کی صبح 8 بج کر 35 منٹ پر پمز لایا گیا۔
ایشیا اور افریقی ممالک میں سانپ کے کاٹنے سے ہونے.
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کو اینٹی وینم ویکسین کے 10 انجکشن لگائے گئے، اینٹی وینم ویکسی نیشن کے دوران سینئر فزیشن آئی سی یو ٹیم نے بچے کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے حالت بگڑنے پر بچے کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، پمز اسپتال میں وینٹی لیٹر خالی نہ ہونے پر بچے کو ریفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز نے کہا ے کہ پمز نے متاثرہ بچے کو ریفر کرنے سے قبل نجی اسپتال سے وینٹی لیٹر دستیابی کی تصدیق کی، اسپتال کے اسٹاک میں اے وی ویکسین کے 700 سے زائد وائلز موجود ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ بچے بچے کو
پڑھیں:
لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
سعدیہ زاہدی— تصویر بشکریہ سوشل میڈیالاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم آئی اے ٹی اے (IATA)، (انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر ہو گئیں۔
سعدیہ زاہدی یکم نومبر سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔
سعدیہ زاہدی اس وقت ورلڈ اکنامک فورم (WEF) میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی فضائی صنعت میں جدت، مضبوطی اور پائیدار ترقی کے لیے کام کروں گی۔
سعدیہ زاہدی سوئس اور پاکستانی شہریت رکھتی ہیں۔