توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کا بیان قلم بند WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آفتاب احمد کا بیان قلم بند ہو گیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ آفتاب احمد پر اپنی جرح مکمل کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر گواہ آفتاب احمد پر جرح کریں گے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 2 مزید گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی، ان کی ایک گھنٹے سے زائد بچوں سے بات ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی صدر مسعود پزشکیان اعلیٰ سطح کے وفد کیساتھ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اعلیٰ سطح کے وفد کیساتھ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے غذر: ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں 3 افراد دریا میں ڈوب گئے تحریک تحفظ آئین کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے، عرفان صدیقی خیبرپختونخوا: لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیا گڈانی کا سمندری پانی گلابی ہوگیا، وجہ بھی سامنے آگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: توشہ خانہ کیس ٹو

پڑھیں:

پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیا

اسلام آباد (غربی) کے سول جج کی جانب سے جاری عبوری حکم کی تعمیل میں پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے باضابطہ طور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چارج فوری طور پر دوبارہ سنبھال لیا ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ دفتر ی حکم نامے کے مطابق، یہ تقرری 28 جون 2025 کو جاری کردہ عدالت کے عبوری حکم اور 31 جولائی 2025 کو اس میں کی گئی توسیع کی روشنی میں عمل میں آئی ہے۔ یہ مقدمہ ضیاء القیوم بنام ایچ ای سی کے عنوان سے زیر سماعت ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم ایک تجربہ کار ماہر تعلیم اور منتظم ہیں، جنہیں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں قیادت کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ان کا چارج سنبھالنا ایچ ای سی کی انتظامی سرگرمیوں میں تسلسل اور سمت کے تعین کا باعث بنے گا۔

چند روز قبل ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایچ ای سی کا چارج سنبھالنے کی کوشش کی تھی، تاہم ایچ ای سی انتظامیہ نے انہیں دفتر میں داخلے کی اجازت نہیں دی، جس پر انہوں نے توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی تھی۔

یہ دفتر ی حکم نامہ تمام متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں، وزارتوں، سیکریٹریٹ، جامعات اور تعلیمی بورڈز کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یہ نہیں کہا کہ بچے احتجاج کیلئے آئیں، علیمہ سیاسی بات نہ کریں: بانیٔ پی ٹی آئی
  • توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلمبند
  • عمران خان کی بیٹوں سے بات کروا دی گئی اور اخبارات بھی فراہم کر دیئے گئے 
  • راولپنڈی: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی
  • راولپنڈی: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی
  • گھڑ سوار اور عقوبت خانہ!
  • پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیا
  • راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل،رکشہ ڈرائیور وعدہ معاف گواہ بن گیا
  • صدر مملکت کا ڈیجیٹل ہراسانی کیس میں سٹیٹ لائف کے اسسٹنٹ منیجر کو 10لاکھ روپے ہرجانہ اورجبری ریٹائرمنٹ کا حکم