عمران خان کی بیٹوں سے بات کروا دی گئی اور اخبارات بھی فراہم کر دیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروا دی گئی اور انہیں اخبارات بھی فراہم کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ اس موقع پر عمرا ن خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی کی بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی، عمران خان نے کہا کہ ایک گھنٹے سے زائد بچوں سے بات ہوئی ہے، اخبارات بھی ملے ہیں اور ٹی وی بھی ان ہے۔
بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، توشہ خانہ ٹو کیس میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب افتاب احمد کا بیان قلم بند کر لیا گیا۔بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ آفتاب احمد پر اپنی جرح مکمل کی، بانی پی ٹی ائی کے وکیل قوسین مفتی ائندہ سماعت پر گواہ افتاب احمد پر جرح کریں گے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے
عدالت نے ائندہ سماعت پر دو مزید گواہوں رابعہ اور ثنا کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت چھ اگست تک ملتوی کر دی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی
پڑھیں:
حکمران بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے خوفزدہ ہیں: علیمہ خان
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ حکمران بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے خوفزدہ ہیں۔علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہاں بیٹھے لوگ نہیں چاہتے بانی کے بچے پاکستان آئیں، بیٹے اپنے والد سے کیوں ملنے نہ آئیں؟ بانی کے بیٹے پاکستانی ہیں ان کے پاس شناختی کارڈ ہے، وہ ضرور واپس آئیں گے، انہیں کیوں روکا جائے گا؟مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے حکومت 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دیا جارہا ہے، جن امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا ان کا اصل قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے احتجاج کو نہیں دبا سکتے، حکومت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو مزید نہیں روک سکتی۔