پاک ایران وزرائے دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان
وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں علاقائی سلامتی، دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور پڑوسی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے طریقے شامل ہیں۔
وزرائے دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران کے مسلسل تعاون کی تعریف کی اور مشترکہ سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے میں دفاعی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
ایرانی وزیر دفاع نے پاکستانی حکومت کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اعتماد پر مبنی مضبوط دفاعی تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ اور ملاقات مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق
دونوں رہنمائوں نے پاک ایران دفاعی تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے پرامیدی کا اظہار کیا اور خطے کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایرانی صدر پاک ایران وزرائے دفاع ملاقات دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات وزیر دفاع خواجہ آصف وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایرانی صدر پاک ایران وزرائے دفاع ملاقات دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات وزیر دفاع خواجہ ا صف وی نیوز دوطرفہ تعلقات وزیر دفاع پاک ایران
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔