ویسٹ انڈیز میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
لاہور:
ویسٹ انڈیز کے جزیرے باربدوس میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت کر لیا گیا۔
ماہرین کو یقین تھا کہ مذکورہ سانپ کی نسل انھیں مل جائے گی جس میں وہ کامیاب رہے کچھ عرصہ قبل سانپ ایک چٹان کے نیچے سے ملا تو سبھی حیران رہ گئے۔
یہ ’’باربدوس سانپ‘‘قدرت الٰہی کا حیرت انگیز نمونہ ہے جو محض 10 سینٹی میٹر قد رکھتا ہے، دیکھنے میں اسپیگٹی کا نوڈل لگتاہے یہ ہتھیلی میں باآسانی سما جاتا ہے اور یہ ایک غیر زہریلا سانپ ہے جو انسان کو کچھ نہیں کہتا،اس کو 20 سال بعد دیکھا گیاہے۔
اب ماہرین سمجھتے ہیں کہ جزیرے کی چٹانوں تلے مزید یہ انوکھے سانپ موجود ہیں ۔یہ سانپ بہت کم ملتا ہے دیگر اقسام کے برعکس اس کی مادہ سال میں صرف ایک انڈا دیتی ہے۔ نیز انسان نے باربدوس میں 99 فیصد جنگلات کا صفایا کر ڈالا ہے جس کی وجہ سے سانپ اپنے مسکن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری ، اٹک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اٹک:۔ ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، ضلع اٹک کے علاقے ڈھوک سلطان میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ یہ دریافت پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے اپنے جوائنٹ وینچر پارٹنر کے ساتھ مشترکہ طور پر کی ہے۔
پی پی ایل کے مطابق ڈھوک سلطان 3 کنویں سے یومیہ 1400 بیرل خام تیل، 2.5 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس اور 15 ٹن ایل پی جی حاصل ہونے کی توقع ہے۔ کمپنی کے بیان کے مطابق پی پی ایل اس منصوبے میں 75 فیصد حصے دار ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈھوک سلطان کنویں سے حاصل ہونے والی قدرتی گیس کو سوئی ناردرن گیس کمپنی کو فراہم کیا جائے گا، جب کہ خام تیل اٹک آئل ریفائنری کو فروخت کیا جائے گا۔
پی پی ایل انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ دریافت ملکی زرمبادلہ کی نمایاں بچت اور توانائی کے شعبے میں خودکفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ ذخائر پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔