ایاز صادق کی برطانوی، ایرانی منصب سے ملاقات، مضبوط تعلقات پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
جنیوا؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگا) جنیوا میں چھٹی سپیکرز کانفرنس کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور برطانوی ہائوس آف کامنز کے سپیکر سر لنزے ہوئل کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ پارلیمانی تعاون، جمہوری اقدار کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان، برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ، تاریخی اور خوشگوار تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔ دریں اثناء سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔ دونوں میں دو طرفہ پارلمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ایرانی سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کا مذاکرات کے ذریعے پُرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان کی پارلیمان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سردار ایاز صادق ایاز صادق نے
پڑھیں:
پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے پر وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کا پیغام جاری کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے کی تکمیل میں قائدانہ کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ معاہدہ گزشتہ رات واشنگٹن میں دونوں ممالک کے درمیان کامیابی سے طے پایا، جو دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ آنے والے دنوں میں ہمارے دیرینہ تعلقات کو نئی وسعت بھی دے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان کر دیا
مزید :