لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  نواز شریف اور وزیر اعلیٰ  مریم نواز  سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔  نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری اور مسلم امہ کے اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں دفاعی شراکت داری، مشترکہ تربیت، انٹیلی جنس کے تبادلے اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین ہر مسلمان کے دل میں خاص روحانی و قلبی مقام رکھتی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت مسلم دنیا کے لیے امید، وقار اور ترقی کی علامت ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور دیرینہ اخوت پر مبنی ہے۔ سعودی عرب سے تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے جو سیاسی، معاشی اور دیگر شعبوں میں مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ پاکستان نے سعودی قیادت میں گلوبل واٹر آرگنائزیشن کے منشور پر بطور بانی رکن دستخط کیے جو آبی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار ہے۔ سعودی قیادت کا خطے میں امن کے لیے کردار قابل ستائش ہے۔ پاکستان بھارتی جارحانہ اقدامات کے باوجود بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے 27 جون 2025ء  کے ثالثی فیصلے نے سندھ طاس معاہدے کی توثیق کی۔ پاکستان، جی سی سی فری ٹریڈ معاہدے کی جلد تکمیل کے لیے سعودی تعاون کا خواہاں ہے۔ سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ سعودی عرب میں مقیم 25 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر سعودی حکومت کے مشکور ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ قونصلر سطح پر قریبی اور مستقل رابطہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز  نے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی لانچنگ پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اور شہباز شریف اور سیٹلائٹ پروگرام سے وابستہ تمام سائنسدانوں، انجینئرز اور ماہرین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر چین کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ قومی خودمختاری، سائنسی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ چین پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے جو ہر شعبے میں ہماری ترقی کا ساتھ دے رہا ہے۔ مریم نواز  نے طوفانی بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ فارسٹ رینجرز کے عالمی دن پر پیغام میں  مریم نواز  نے کہا ہے کہ فارسٹ گارڈز ہمارے ماحولیاتی ہیرو ہیں۔ پنجاب میں ماحولیاتی توازن کی بحالی میں فارسٹ رینجرز کا کردار انتہائی اہم ہے۔ فارسٹ رینجرز کا دن منانے کا مقصد جنگلات کے تحفظ کے لئے اقدامات پر عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ نواز شریف مریم نواز کے لیے کیا ہے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے 9 ستمبر کو اسرائیل کے حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔وزیراعظم نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات تاریخی، دیرینہ اور پائیدار ہیں اور یہ آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے  اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے پیش نظر امت کے اندر اتحاد بہت ضروری ہے،وزیراعظم نے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ؛ مسئلہ فلسطین سمیت دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
  •  وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر  تبادلہ خیال
  • وزیراعظم  اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال
  • وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، اسرائیل کی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال