وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
ایرانی صدر کا اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا،فوٹو پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وفاقی کابینہ کے اراکان سے بھی ملاقات کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایرانی وزراء سے ملاقات کی۔
اسلام آباد میں ایران کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب ہوئی، وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے ایران کے صدر کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ایران کے صدر کو پاک فوج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا گیا۔
ایران کے صدر کا طیارہ لاہور میں لینڈ ہوا۔ مسعود پزشکیان کا بطور صدر، پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
اس موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔
یاد رہے کہ ایران کے صدر گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایران کے صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم کی آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے
وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ)سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجائیں گے،وہ اس دورے میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے اس ملاقات میں قطر پرا سرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی سربراہی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلامیہ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات میں امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شریک ہوں گے۔
Post Views: 6