یومِ آزادی کے موقع پر معرکۂ حق کی اس تاریخی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کرنل جی بی شاہ (ریٹائرڈ) نے پاکستان کی بنیادوں میں چھپی قربانیوں اور جذبوں کی داستان کو اجاگر کیا ہے۔

کرنل جی بی شاہ کے مطابق 14 اگست صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ وہ دن ہے جب ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت کا روپ دھار گیا۔

کرنل جی بی شاہ کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی صرف جشن کا دن نہیں بلکہ عزمِ نو کی تجدید کا موقع بھی ہے۔ یہ دن ہمیں ہمارے ان بزرگوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور تحریکِ آزادی میں ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کیا۔

انہوں نے تحریکِ آزادی کے اہم حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بنیاد قربانی، جدوجہد اور ایمان پر رکھی گئی۔ ان کے بقول 1947 کے بعد پاکستان کا قائم رہنا محض جذبے کی بدولت ممکن ہوا، کیونکہ اُس وقت سول ایڈمنسٹریشن تقریباً مفلوج ہوچکی تھی، بڑے افسران ہندوستان جا چکے تھے اور وسائل کی شدید کمی کا سامنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مہاجرین جو اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے، پاکستان آکر کم تنخواہوں پر کام کرنے کو تیار ہوئے تاکہ نئی ریاست کو مالی فائدہ ہو۔

کرنل شاہ کے مطابق یہی ایثار، قربانی اور خلوصِ نیت اس ملک کی اصل طاقت بنے، جنہوں نے پاکستان کو ابتدائی بحرانوں سے نکال کر استحکام کی راہ دکھائی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرنل جی بی شاہ

پڑھیں:

سیلابی ریلے کی نذر ہونے والے ریٹائرڈ کرنل کی گاڑی 10 روز بعد مل گئی، بیٹی تاحال لاپتا

اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 22 جولائی کو کارسمیت سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی گاڑی 10 روز بعد مل گئی لیکن ان کی بیٹی تاحال لا پتہ ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے تو ان کی گاڑی اچانک بند ہو گئی تھی۔ اسی دوران پانی کا تیز ریلا آیا جو دونوں باپ بیٹی کو گاڑی سمیت بہا لے گیا۔

ڈی ایچ اے 5 میں بیٹی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی گاڑی 11 ویں روز Cust یونیورسٹی کے قریب دریا سے مل گئی، بیٹی کی تلاش تاحال جاری۔۔!! pic.twitter.com/K5YRtcfXmp

— Khurram Iqbal (@khurram143) August 1, 2025

دونوں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کیا، اسحاق قاضی کی نعش 3 روز بعد دریائے سواں سے مل گئی تھی لیکن ان کی گاڑی اور بیٹی کا کئی روز گزر جانے کے بعد بھی سراغ نہیں لگایا جا سکا تھا۔

 آج  کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قریب دریا سے ان کی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ان کی بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کرنل اسحاق کرنل اسحاق بیٹی کرنل اسحاق گاڑی کرنل اسحاق لعش کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

متعلقہ مضامین

  • نیلم ویلی میں معرکۂ حق اور جشنِ آزادی 2025 کی تقاریب کا شاندار آغاز
  • بارسلونا میں معرکۂ حق، جشنِ آزادی ریلی اور کانفرنس، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک سے اظہارِ وفا
  • شہید حوالدار غفار مغل کو عظیم قربانی پر سردار عتیق کا خراجِ عقیدت
  • یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ، تقریبات کا آغاز
  • یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • زائرین کو سفر سے روک کر وزیر داخلہ نے اپنی ناکامی کا اعلان کیا ہے، لشکری رئیسانی
  • یومِ آزادی معرکۂ حق: پاکستان کی آزادی کی تاریخی داستان پروفیسر محمد ریاض کی زبانی
  • سیلابی ریلے کی نذر ہونے والے ریٹائرڈ کرنل کی گاڑی 10 روز بعد مل گئی، بیٹی تاحال لاپتا
  • نانگا پربت پر آئے یانس اور سائمن کی کہانی