سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز 1-1 سے برابر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے آخری گیند پر چوکا مار کر پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 2 وکٹوں سے فتح دلائی اور 3 میچوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا
ہولڈر نہ صرف 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے بلکہ انہوں نے اسی میچ میں 4 وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کے لیے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، جو اس سے قبل ڈوین براوو کے پاس تھا (78 وکٹیں)۔ ہولڈر کی اب مجموعی ٹی ٹوئنٹی وکٹیں 81 ہو گئی ہیں۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 133 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 40 رنز (4 چھکے، ایک چوکا) اور کپتان سلمان آغا نے 38 رنز (ایک چھکا، 3 چوکے) بنائے۔
ویسٹ انڈیز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو ایک موقع پر وہ ساتویں مسلسل شکست کے دہانے پر تھا، خاص طور پر جب 96 پر 6 وکٹیں گر چکی تھیں۔
گڈاکیش موتی 28 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے لیکن 17ویں اوور کی پہلی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز فائنل: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
محمد حارث نے کیسی کارٹی کو صفر پر کیچ کیا، جس کے بعد ہولڈر نے 18ویں اوور کے اختتام پر ایک چھکا جڑا، تب بھی ویسٹ انڈیز کو 24 رنز درکار تھے۔
روماریو شیپرڈ نے 19ویں اوور میں حسن علی کو ایک چھکا اور ایک چوکا مارا، جس سے ہدف مزید قریب آ گیا۔ آخری اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہولڈر کو ایک رن دیا، پھر شیپرڈ کو ایل بی ڈبلیو کر کے پاکستان کو واپس میچ میں لا کھڑا کیا۔
شمار جوزف نے بھی ایک رن لیا اور پھر شاہین کی ایک وائیڈ گیند نے ویسٹ انڈیز کو آخری گیند پر صرف 3 رنز کے فاصلے پر لا کھڑا کیا۔
ہولڈر نے فیصلہ کن لمحے میں چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی۔
سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ پیر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا، جو فیصلہ کرے گا کہ ٹرافی کس کے حصے میں آئے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل راؤنڈر جیسن ہولڈر پاکستان کرکٹ ویسٹ انڈیز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آل راؤنڈر جیسن ہولڈر پاکستان کرکٹ ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔