ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد آمد کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے، ایرانی صدر کے اعزاز میں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، مسعود پزشکیان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا وزیراعظم نے معزز مہمان سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا جبکہ ایرانی صدر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کی تعارف کرایا۔بعدازاں ایران کے صدر مسعود پزشکیاں نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات میں باہمی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، بعد ازاں معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں ظہرانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ایرانی صدر کی آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات شیڈول ہے، صدر مملکت کی جانب سے ایرانی صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ باہمی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے مزید فروغ، توانائی و تجارت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹرمپ نے ٹینیسی کے شہر میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کے حکم پر دستخط کر دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں نیشنل گارڈ کے دستے بھیجنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔ اوول آفس میں تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ٹاسک فورس واشنگٹن میں کیے گئے کامیاب آپریشن کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں نیشنل گارڈ کے ساتھ ساتھ ایف بی آئی اور دیگر وفاقی ایجنسیاں بھی شامل ہوں گی۔