اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں استعمال شدہ (لنڈا کے) کپڑوں کی درآمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صرف گزشتہ مالی سال کے دوران 51 کروڑ ڈالر مالیت کے 11 لاکھ 37 ہزار 510 میٹرک ٹن پرانے کپڑے درآمد کیے گئے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ ملک بھر میں سیکنڈ ہینڈ ملبوسات کی فروخت کا مرکز کراچی ہے، جہاں ہر ماہ چار سو سے پانچ سو کنٹینرز یورپ، امریکا، جاپان اور کوریا سے پہنچتے ہیں۔

کراچی کی مختلف مارکیٹوں اور گوداموں میں اترنے والے ان کنٹینرز سے مال آف لوڈ کرکے چھانٹی کی جاتی ہے۔ یہاں سے ملک بھر کے ہول سیلر کپڑے خرید کر اپنے شہروں میں روانہ کرتے ہیں۔ ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی امپورٹ ڈیوٹیز اور ٹیکسز کے باعث اب زیادہ تر سی گریڈ کا مال ہی درآمد ہو رہا ہے۔

پرانے کپڑوں پر حکومت نے پانچ فیصد درآمدی ڈیوٹی، پانچ فیصد سیلز ٹیکس، اور چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر چارجز نافذ کیے ہیں جس کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فی کلو شرٹس 35 سے 50 روپے جبکہ جیکٹس 50 سے 80 روپے تک فروخت ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ دفاتر، تقریبات یا روزمرہ استعمال کے لیے یہ برانڈڈ اور استعمال شدہ کپڑے نئے ملبوسات کے مقابلے میں خاصے سستے اور پائیدار ہوتے ہیں۔

ریٹیلرز کے مطابق یہ کپڑے نہ صرف متوسط طبقے بلکہ دیگر طبقات میں بھی خاصے مقبول ہیں، خاص طور پر سردیوں میں پرانے جیکٹس، کوٹ اور سوئیٹرز کی مانگ میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا ہنگامی اقدام، 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی یقینی بنانے اور صوبوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان گندم کے ذخائر، سپلائی اور قیمتوں کی موجودہ صورتحال پر ہونے والے تفصیلی مشاورتی اجلاس میں اتفاقِ رائے سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا اس سال پاکستان میں گندم کا بحران پیدا ہوسکتا ہے؟

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک میں گندم کی قلت پیدا نہ ہو اور مارکیٹ میں قیمتوں کا استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

پاسکو کے ذخائر صوبوں کو فراہم کرنے کا فیصلہ

مشاورت کے دوران طے پایا کہ پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن، ‘پاسکو’، کے پاس موجود گندم کے ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق جاری کیے جائیں گے تاکہ طلب اور رسد کے درمیان موجود فرق کو کم کیا جا سکے۔

تاہم اجلاس میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے، جس کے باعث اضافی گندم درآمد کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔

10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکی ضروریات پوری کرنے اور گندم کی مسلسل فراہمی برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم بیرون ملک سے درآمد کی جائے گی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف طلب پوری ہوگی بلکہ مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام میں بھی مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر غذائی تحفظ کا بیان

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:صوبوں کے درمیان گندم کی ترسیل پر پابندیاں، بلوچستان میں آٹے کا شدید بحران، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ان کے مطابق پاسکو کے موجودہ ذخائر فوری طور پر صوبوں کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ قلت سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ صوبوں کی مجموعی ضرورت دستیاب سرکاری ذخائر سے زیادہ ہے، اس لیے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ملکی ضروریات پوری ہوں گی اور گندم کی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

حکومت اس سے قبل بھی گندم کی فراہمی اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کرتی رہی ہے۔

حالیہ فیصلے کا مقصد بڑھتی ہوئی طلب، صوبوں کی ضروریات اور ممکنہ سپلائی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت انتظامات کرنا ہے، تاکہ ملک بھر میں گندم اور آٹے کی دستیابی متاثر نہ ہو اور عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے خور و نوش فراہم کی جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

10 لاکھ ٹن گندم پاسکو درآمد کرنے کا فیصلہ گندم وفاقی حکومت وفاقی وزیر

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا ہنگامی اقدام، 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • پیٹرول مہنگا ہونے سے عوام اور پمپ مالکان پریشان، 90 فیصد لوگوں کا ٹنکی فُل کروانا خواب بن گیا
  • گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی تو پنجاب و سندھ خریداری کا ہدف حاصل کیوں نہ کرسکے، مزمل اسلم
  • پانچ اگست کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا: سہیل آفریدی
  • حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ