اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت کاکہناتھا کہ علیمہ خان نے پارٹی کو 9مئی جیسے حالات سےدوچار کردیا، میں عمران خان کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں مگر مجھے عوام اور خود کے درمیان کوئی مداخلت نہیں چاہئے،جیسے 9مئی کے بعد میں نے احتجاج کی قیادت کی۔

شیر افضل مروت کا مزید کہناتھا کہ مجھے پورے پاکستان میں عوام کو متحرک کرنے کیلئے کم از کم ایک ماہ درکار ہے، اس لئے احتجاج کو نئی تاریخ دینی ہوگی، پارٹی میرے ساتھ ناانصافی اور بے عزتی پر معافی مانگے،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ  علیمہ خان، سلمان راجہ سمیت سازشی گروہ کو نکالے، میرے مطالبات بلند و واضح ہیں، کارکن پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالیں کہ علیمہ خان اور راجہ کو فوری نکالے، اگر میں ناکام ہوا تو ہمیشہ کیلئے سیاست سے غائب ہو جاؤں گا۔

عمران خان کا وزیراعلیٰ کے پی کو عہدہ چھوڑے کا بیان، گنڈاپور کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا

پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام!
علیمہ خان نے پارٹی کو 9 مئی جیسے حالات سے دوچار کردیا۔ میں خان صاحب کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، مگر مجھے عوام اور خود کے درمیان کوئی مداخلت نہیں چاہیے، جیسے 9 مئی کے بعد میں نے احتجاج کی قیادت کی۔ مجھے پورے پاکستان میں عوام کو متحرک کرنے کے…

— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) August 2, 2025

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت علیمہ خان پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل کا پی ایل اے کی سالگرہ پر پیغام

اسلام آباد:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پی ایل اے کی 98 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں منائی گئی، تقریب میں پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے اہم کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور اسٹریٹجک اہمیت پر زور بھی دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد اور ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی چیلنجوں کے درمیان غیر معمولی طور پر لچکدار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دوستی مستحکم اور غیر متزلزل ہے۔

آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے سچے بھائی ہیں ان کی پائیدار شراکت داری علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

چینی سفیر نے پی ایل اے کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کی میزبانی کرنے پر آرمی چیف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ثابت قدم کردار کا اعتراف کیا۔

چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ، سیلابی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ
  • 9 مئی : مقتدر حلقوں نے پی ٹی آئی قیادت کو پیغام دیدیا
  • سندھ کے اسپتالوں میں پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کیلیے مفت علاج کی سہولیات جاری ہیں، شرجیل میمن
  • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جہاں زیب خان اور ارم فاطمہ کی ملاقات
  • پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل کا پی ایل اے کی سالگرہ پر پیغام
  • 9 مئی مقدمات میں کارکنوں کو سزا، اکبر ایس بابر کے پی ٹی آئی قیادت پر الزامات
  • جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟
  • 9 مئی مقدمات میں کارکنوں کو سزا، پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کے قیادت پر الزامات
  • سینیٹ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، صائمہ خالد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ