پشاور:

آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 میں شامل خیبر پختونخوا کے مختلف جامعات کے طلباء و طالبات نے قلعہ بالا حصار کا دورہ کیا۔

طلباء و طالبات کو قلعہ بالا حصار کے تاریخی پس منظر اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی امن و ترقی کے لیے کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے حکام نے طلباء و طالبات کو امن وامان، سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں سوالات کے تفصیلاً جوابات دیئے۔

طلباء و طالبات نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے غازیوں اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ بالا حصار میوزیم میں آویزاں تاریخی ادوار کی بہترین منظر کشی، شہداء اور ثقافتی گیلری میں بھرپور دلچسپی لی۔ انہوں نے دورے کو مفید قرار دیا اور پاک فوج و فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کا شکریہ ادا کیا۔

یونیورسٹی آف پشاور کی حور العین نے کہا کہ ’’وطن کی دفاع میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے بہادر جوانوں کا خون ذرے ذرے میں شامل ہے جو ہر خطرے سے بے خوف وطن کی دفاع کیلئے کھڑے ہیں۔‘‘

طالبہ سیدیا فضاء علی نے کہا کہ بالا حصار کی تاریخ فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی شجاعت اور بہادری کی داستانوں سے بھری پڑی ہے جبکہ ہمنہ شہزاد کا کہنا تھا کہ آج کے دورے سے ہمیں یہ معلوم ہوا کہ فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نہ صرف دفاع بلکہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلے سرگرم عمل ہے۔

طالبہ لائبہ حبیب کا کہنا تھا کہ ’’دورے سے ہمیں بالا حصار کی تاریخ جانے اور دیکھنے کا عملی موقع ملا جو ہمارے لۓ باعث فخر ہے۔‘‘

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: طلباء و طالبات بالا حصار

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں پاک فوج کے تعاون سے جرگہ اور امن کانفرنس کا انعقاد

پشاور:

شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا جرگہ اور گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا اہم جرگہ یکم اگست  کو میران شاہ میں منعقد ہوا جس میں قبائلی مشران و عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔

جرگے کے دوران مشران و عمائدین نے امن و امان کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ شرکاء نے پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

 شرکاء نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ نے بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شرکت کی۔ انہوں نے قبائلی عوام کی قربانیوں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں مکمل امن کیلئے قبائلی مشران کا کردار کلیدی ہے۔ 

قبائلی مشران و عمائدین نے علاقے میں تعلیم و صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب چہکان ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے تعاون سے علماء و مشائخ اور مشران کی گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ دین اور مشران نے شرکت کی۔

شرکاء نے قیام امن اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا اور سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 

شرکاء نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ 

جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نیک نام نے بطور مہمان خصوصی بین المسالک امن کانفرنس میں شرکت کی، انہوں نے علماء کرام و مشائخ دین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مکمل امن کیلئے علماء کرام و مشائخ دین کا کردار کلیدی ہے۔

شرکاء نے علاقے میں تعلیم و صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں پاک فوج کے تعاون سے جرگہ اور امن کانفرنس کا انعقاد
  • خیبرپختونخوا: لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق
  • غلام مرتضیٰ کاظمی نے50 سال کی عمرمیں میٹرک پاس کرلیا
  • بھارتی طلباء امریکا میں تعلیم سے محروم
  • ڈیجیٹل لرننگ: فائدے، نقصانات، امکانات
  • جنوبی خیبرپختونخوا کے پولیو کا ایک کیس رپورٹ
  • کراچی،نارتھ ناظم آباد کی سرینا موبائل مارکیٹ پر کسٹمز کا چھاپہ،متعدد دکانوں کی تلاشی
  • اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھنے کا امکان، طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر
  •  ہر ماہ 1,20,000 روپے وظیفہ طلبہ کیلئے سنہری موقع