اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
فوٹو پی آئی ڈی
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں قیادت کی سطح پرمذاکرات کے اہم نکات پر ابتدائی بات چیت کی گئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ کے لیے فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتِ حال، دو طرفہ تجارت، رابطوں اور توانائی کے تعاون پر بات چیت کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ اس موقع پر مشاورت اور کوآرڈینیشن کے مستقل میکنزم کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی و سیکیورٹی تعاون اور عوامی رابطوں کے فروغ پر زور دیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق
سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حکان فدان سے استنبول میں ملاقات ہوئی، جس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا، ساتھ ہی علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزرائے خارجہ کی غزہ پر وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کے مثبت تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اس کے علاوہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملاقات میں فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، ساتھ ہی غزہ میں پائیدار امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا۔ علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔