ایرانی صدر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ایئرپورٹ لانج میں رسمی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
ایرانی صدر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ایئرپورٹ لانج میں رسمی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ائیر پورٹ پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا خیرمقدم کیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف نے ایرانی صدر مسعود پز شکیان سے پرجوش مصافحہ کیا، وزیراعلی مریم نوازشریف نے مہمان صدر کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔
مہمان صدر نے پرتپاک استقبال کرنے پر اظہار تشکر کیا، ایرانی صدر مسعود پز شکیان کو پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پہنچنے پر گلدستے پیش کئے گئے۔ایرانی صدر مسعودپز شکیان نے لاہور ایئرپورٹ لانج پر محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف سے رسمی ملاقات بھی کی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف مہمان صدر کے ہمراہ مزار اقبال کے لئے روانہ ہوئیں، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی عثمان انور اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلی امین گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم کرنے میں ناکام ہیں تو استعفی دے دیں، عمران خان علی امین گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم کرنے میں ناکام ہیں تو استعفی دے دیں، عمران خان یوکرین امن مذاکرات پر ٹرمپ ضرورت سے زیادہ توقعات کے باعث مایوسی کے شکار ہیں؛ پوٹن اسلام اباد میں صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چیئرمین سی ڈی اے سنا ہے بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روک دی ہے؛ ٹرمپ جدید دور کی سب سے بڑی فضائی ،پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹر کی رپورٹ پاکستان اور چین کے سائنسدانوں نے مِل کر چاول کی نئی ہائبرڈ قسم تیار کرلیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایرانی صدر نواز شریف مریم نواز شریف اور
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حالیہ علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان مؤثر مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تحمل، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی روابط ہی مسائل کے پائیدار حل کی بنیاد بن سکتے ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے فروغ، باہمی اعتماد میں اضافے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں روابط کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad MoU) کے تحت طے پانے والے نکات پر مؤثر عملدرآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور ایران کی قیادت خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر متفق ہے، جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔