عوام ہائبرڈ نظام کیساتھ یا اندھی طاقت کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
مںصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کے درمیان جو نفرتیں پھیلائی گئی اس سے بیت نقصان ہوا، اس لانگ مارچ نے تعصب کی دیوار کو گرا دیا ہے، اس لانگ مارچ کے باعث پنجاب اور بلوچستان کی عوام کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کا موقع ملا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈائیلاگ سے گاڑیوں سے باہر نکال کر قتل عام اور بلوچستان اور پنجاب میں میں نفرت ختم ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’’حق دو بلوچستان لانگ مارچ‘‘ کامیاب رہا، لانگ مارچ کے تمام شرکاء پُرعزم رہے اور ہمت اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور جماعت اسلامی کی قیادت کو اس کامیاب جدوجہد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس لانگ مارچ میں کسی کا کوئی ذاتی مفاد نہیں تھا، یہ صرف اور صرف بلوچستان کے عوام کے دکھ اور درد کو حکومتی بااختیار افراد تک پہنچانا تھا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس لانگ مارچ سے حاصل ہونیوالے اہداف میں بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی گئی ہے، یہ لانگ مارچ کسی کے اشارے، کسی بیرونی ہاتھ کے اشارے پر نہیں، کسی کے مفاد کیلئے نہیں کیا گیا، یہ لانگ مارچ اس لئے کیا گیا تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ بلوچستان کے لوگ پُرامن اور قانون پسند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور پنجاب کے درمیان جو نفرتیں پھیلائی گئی اس سے بیت نقصان ہوا، اس لانگ مارچ نے تعصب کی دیوار کو گرا دیا ہے، اس لانگ مارچ کے باعث پنجاب اور بلوچستان کی عوام کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کا موقع ملا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈائیلاگ سے گاڑیوں سے باہر نکال کر قتل عام اور بلوچستان اور پنجاب میں میں نفرت ختم ہوئی ہے، نوجوانوں کیساتھ خواتین لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کام کررہی ہیں، بلوچستان کو حق دو مارچ کا مقصد بحرانوں و پریشانیوں سے نجات دلانے کیلئے قوت بن کر کردار ادا کرنا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اگر طاقت و قوت سے لوگوں کو راستوں سے ہٹاؤ گے تو آزاد قوم کیلئے مشکلات کا باعث ہوگا، پاکستان کے عوام ہائبرڈ نظام کیساتھ یا اندھی طاقت کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام آئین و جمہوری نظام کی بالادستی چاہتے ہیں، ہم نے بلوچستان کو حق دو مارچ میں آٹھ مطالبات حکومت کے سامنے رکھے، ہماری گرفتاریاں ہوئیں لیکن کوئی اشتعال میں نہیں آیا، منصورہ کو حصار میں لے لیا گیا، چاروں اطراف راستے بند کر دیئے گئے، ہمارے پاس آپشن تھا پورے لاہور کو کال دیں، اس موقع پر ادلے کا بدلہ آسان کام تھا، گرفتاریوں اور آنسو گیس یا ویگنیں بھرنا آسان کام نہ تھا، یہ ایونٹ بن سکتا تھا تو ہمیں پھر دیوار سے لگا دیا جاتا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کی جانب سے سینئر وزیر وزراء کے مذاکرات ہوئے طلال چوہدری سے بھی ملاقاتیں ہوئیں اور پھر معاہدہ ہوا، کاررواں لاہور پریس کلب پہنچا اور وفاقی حکومت کی کمیٹی نوٹیفائی ہوگئی، کمیٹی کیساتھ مذاکرات ہوئے تو معاملہ حل ہوگیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان اور پنجاب اور بلوچستان اس لانگ مارچ کے درمیان عوام کے
پڑھیں:
پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‘پی ٹی آئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و سابق ایم این اے فہیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ صوبائی حکومت و شہری حکومت نے شہر قائد کو لاوارث بنا دیا ہے، سڑکیں تباہ حال ہیں، نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہے، جبکہ شہریوں پر چالانوں کی یورپی طرز کی پالیسی نافذ کی گئی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ای چالان سسٹم نافذ کرنے سے پہلے حکومت کو کراچی کو کم از کم بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنا چاہئے۔ شہر میں جگہ جگہ گڑھے، ٹوٹے پھوٹے روڈ، ابلتے گٹر اور بے قابو ٹریفک نظام عوام کے لیے عذاب بن چکے ہیں، ایسے حالات میں ای چالان کا نفاذ عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔فہیم خان نے بتایا کہ ای چالان کے ذریعے شہریوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں جبکہ محکمہ ایکسائز کی طرف سے گاڑیوں کو مکمل طور پر مالکان کے نام پر کرانے کی کوئی پالیسی بھی واضح نہیں کی ہے جس کی وجہ شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔ فہیم خان نے سوال اٹھایا کہ جب کیمروں کی آنکھ سے گاڑیاں نظر آ جاتی ہیں تو جرائم پیشہ عناصر کیوں نہیں دکھائی دیتے؟ روزانہ ڈکیتیاں، قتل، اسٹریٹ کرائمز کے واقعات بڑھ رہے ہیں مگر حکومت کی ترجیحات عوام کے مسائل نہیں بلکہ چالانوں سے آمدنی حاصل کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو سب سے پہلے صاف سڑکیں، پینے کا پانی،بغیر لوڈشیڈنگ بجلی، بہتر ٹریفک نظام، روشنی، صفائی اور امن و امان فراہم کیا جائے۔