لاہور سمیت پنجاب بھر میں صارف عدالتیں ختم کر دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن پرانی صارف عدالتوں کے خاتمے کے بعد نئے نظام کے نفاذ کیلئے جاری کیا گیا۔ ہر ضلع کے سیشن جج کو صارف عدالتوں کا انتظامی جج نامزد کیا گیا ہے۔ سیشن جج نئے کیسز عدالتوں کو سونپنے کے مجاز ہوں گے۔ صارف عدالتوں میں زیرالتواء پرانے کیسز کا اختیار بھی ضلعی اور سیشن جج کو دیدیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں صارف عدالتیں ختم، پنجاب بھر میں سیشن ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز کو کنزیومر کورٹ کے اختیارات دیدیئے گئے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن پرانی صارف عدالتوں کے خاتمے کے بعد نئے نظام کے نفاذ کیلئے جاری کیا گیا۔ ہر ضلع کے سیشن جج کو صارف عدالتوں کا انتظامی جج نامزد کیا گیا ہے۔ سیشن جج نئے کیسز عدالتوں کو سونپنے کے مجاز ہوں گے۔
صارف عدالتوں میں زیرالتواء پرانے کیسز کا اختیار بھی ضلعی اور سیشن جج کو دیدیا گیا۔ سیشن ججز کو صارف عدالتوں کے پرانے مقدمات ایک یا زائد ججوں کو تفویض کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ کنزیومر پروٹیکشن ترمیمی ایکٹ2025 جاری ہونے کے بعد ججز کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس لی گئی ہیں۔ اب صارفین اپنے مسائل کے حل کیلئے براہِ راست سیشن جج یا ان کے مقرر کردہ ایڈیشنل جج کے پاس جا سکتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صارف عدالتوں سیشن جج کو کیا گیا کے بعد
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کے کیسز: غیر حاضر ملزمان وارنٹ جاری
—فائل فوٹواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیے۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیسز کی سماعت ڈیوٹی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ ملزمان کے وکلاء زاہد بشیر اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں کوئی ملزم پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 22 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔
تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں 21 ملزمان پیش ہوئے، اس کیس میں چالان کے نقول تقسیم کرنے کے بعد سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔