پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اگست 2025ء) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا، ان کو پتا تھا کہ سپریم کورٹ نے 4 مہینوں میں فیصلے کرنے کا حکم دیا ہے، ان کو سزاؤں پر اعتراض ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کریں، اب پی ٹی آئی کو 5 اگست کیلئے بہانہ مل گیا کہ سزائیں ہوگئیں کچھ نہیں کرسکے۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر9 مئی کوئی ڈرامہ ہے یا افسانہ ہے تو پھر کہا جاسکتا ہے کہ یہ فیصلے طے کئے گئے ہیں، لیکن اگر 9 مئی حقیقت ہے اور 9 مئی کو کچھ لوگوں نے دفاعی ادارے کی حساس تنصیبات پر حملہ کیا ہے، اگر سب حقیقت ہے مقدمات ہوئے ہیں، پراسیکیوشن چلی ہے،شواہد پیش کئے گئے، ہاں یہ کہا جاسکتا ہے کہ سزائیں سخت ہوئی ہیں یا غلط ہوئی اس پر بات ہوسکتی ہے۔(جاری ہے)
سزاؤم پر اعتراض ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ 9 مئی کیسز دوسال سے چل رہے تھے، کیا 5 اگست کو ان کی تحریک روکنے کیلئے سزائیں سنائی گئی ہیں؟ یا پھر پی ٹی آئی نے سزاؤں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا؟ 4 ماہ پہلے اپریل میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ 9 مئی کیسز کا 4 مہینوں میں فیصلے کئے جائیں۔ پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاج کا اعلان 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے کیا تھا، ان کو پتا تھا کہ سپریم کورٹ نے عدالتوں کو 4 مہینوں میں فیصلے کرنے کا حکم دیا ہے۔ جلد فیصلے کرنے کی درخواستیں بھی پی ٹی آئی نے ہی جمع کرائی تھیں۔ پی ٹی آئی کی 5 اگست کی تحریک نہ شروع ہوئی اور نہ عروج پر جانا تھا۔ پی ٹی آئی کے ایسے حالات نہیں کہ تحریک چلانے کی بات کرےاب پی ٹی آئی کو 5 اگست کیلئے بہانہ مل گیا کہ سزائیں ہوگئیں کچھ نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اصلاحات کیا پریس کانفرنس کے ذریعے لانی ہیں؟ آج پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کی ہے تو کل ہم کردیں گے۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو روکنے کیلئے اگست کی تحریک پی ٹی آئی نے کا اعلان مئی کیسز
پڑھیں:
ملالہ یوسف زئی کا ادارہ تعلیم و آگاہی کیلئے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
—فائل فوٹوملک میں سیلاب کے بعد ملالہ یوسف زئی نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا۔
ملالہ یوسف زئی نے ماونٹین انسٹیٹیوٹ فارایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر گرانٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب نے ہر صوبے میں تباہی مچائی ہے، سیلاب سے لوگ اور اسکول شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کا دل پاکستانیوں کے ساتھ ہے، ہمیں ریلیف کی کوششوں میں مدد کرنے لیے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بہت سے اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے، طلبا بالخصوص لڑکیاں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ مل کر لوگوں کی مدد کرنا ہوگی، آج ہم تمام پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بچوں کو دوبارہ کلاس رومز تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔