ایرانی صدر 2 سے 3 اگست تک پاکستان کا دورہ کرینگے،ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر 2 سے 3 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ ،سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی پاکستان آئیں گے،صدر اسلامی جمہوریہ ایران مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں،وہ اپنے دورے کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری سےبھی ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ بطور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسعود پزشکیان پاکستان کا ایرانی صدر
پڑھیں:
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کا شیڈول تیار
سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ 3 اگست کو ایرانی صدر کی مصروفیات کا محور پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔ اسلام آباد میں قیام کے دوران مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے، جن میں باہمی تجارت، بارڈر مینجمنٹ، توانائی اور علاقائی سلامتی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔