پاکستان نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا، چین، وزیراعظم کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
کراچی ‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) پاکستان کا ہر میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے ریمو ٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا۔ پاکستانی سیٹلائٹ کی لانچنگ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ہوئی۔ سیٹلائٹ پروگرام سے پاکستان کے زمینی مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ فصلوں کی پیداوار، انفراسٹرکچر اور آبادی کی نگرانی ممکن ہوسکے گی۔ سیٹلائٹ سیلاب، زلزلے کی بھی نگرانی کرے گا۔ گلیشیئرز اور جنگلات کی نگرانی سے آفات سے بچنے کے اقدامات ممکن ہوسکیں گے۔ سیٹلائٹ سی پیک اور قومی منصوبوں کو جغرافیائی ڈیٹا سے معاونت فراہم کرے گا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ ماحولیات اور وسائل کے بہتر انتظام میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔ منصوبہ قومی خلائی پالیسی اور ویژن 2047ء کے مطابق ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیٹلائٹ سپارکو کی جانب سے چین میں کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا اور وہ بحفاظت اپنے مدار میں پہنچ چکا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اور سنگ میل ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیٹلاٹ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعاون کی اعلیٰ مثال ہے۔ دونوں ملکوں کا اشتراک خلا کی وسعتوں تک پہنچ چکا ہے ۔ چین کے ایک اہم خلائی مرکز شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجنے پر چین کے سفارتخانے نے پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ چین کے سفارتخانے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم پاکستان کے نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ سیٹلائٹ ہمارے آہنی بھائی کی زمین سے متعلق وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ، تخفیف کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پاکستان کے سیٹلائٹ کی چین کے
پڑھیں:
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کب اور کہاں سے لانچ کیا جائے گا؟ اہم خبر
سٹی 42 : پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کل چین سے لانچ کیا جائے گا ۔
چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کے سائنسدان بھی لانچ سینٹر میں موجود ہوں گے۔
پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 7 سے 8 بجے کے درمیان سیٹلائٹ لانچ ہوگی۔ یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر
لانچ کی تقریب میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسر کا چائنہ سے وڈیو میسج بھی نشر کیا جائے گا۔
سیٹلائٹ لانچ کو براہ راست سپارکو اسلام آباد میں بھی دکھایا جائے گا۔ سیٹلائٹ کی مدد سے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور شہری پھیلاؤ کی نگرانی ہوسکے گی۔ یہ سیٹلائٹ سیلاب، زمینی کھسکاؤ اور زلزلوں کی بروقت انتباہ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سیٹلائٹ جغرافیائی خطرات کی نشان دہی کر کے سی پیک جیسی قومی ترقیاتی پہلوؤں کو بھی سپورٹ کرے گا۔
صحت کے منصوبوں کی موثر نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام وضع
یاد رہے کہ پاکستان کی پہلے ہی پانچ سیٹلائٹ خلا میں اپنا کام کررہی ہیں۔