واٹس ایپ کی ٹکر پر بغیر انٹرنیٹ چلنے والی نئی ایپ باقاعدہ لانچ کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے نے بلیو ٹوتھ سے چلنے والی واٹس ایپ کی متبادل ایپلی کیشن ایپل کے ایپ اسٹور پر متعارف کرا دی۔
جیک ڈورسے کے مطابق یہ ایپ ایک ویک اینڈ پر بنائی گئی ہے۔ ان کا مقصد ایک ایسا میسجنگ پلیٹ فارم بنانا تھا جو پرائیوٹ، محفوظ اور مکمل طور پر ڈی سینٹرلائزڈ ہو۔
رواں ماہ کے ابتداء میں ایپ اسٹور پر بِیٹا ورژن متعارف کراتے ہوئے جیک ڈورسے نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایپ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کی رینچ بلیو ٹوتھ میش نیٹورکنگ کےذریعے 300 میٹر سے زیادہ کی ہے، جبکہ اس کے کوئی مرکزی سرورز نہیں ہے جس کا مطلب ہے کہ کوئی ٹریکنگ یا ڈیٹا اکٹھا نہیں ہوگا۔
اس وقت جاری کیے جانے والے ایپ کے وائٹ پیپر کے مطابق یہ سروس مکمل طور پر ڈی سینٹرلائزڈ اور انکرپٹڈ ہے اور ایپ کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو ای میل ایڈریس، فون نمبر یا کسی اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
وائٹ پیپر میں مزید بتایا گیا تھا کہ بِٹ چیٹ ایسی نجی مواصلات کی ضرورت پر توجہ دیتی ہے جو کہ کسی سینٹرلائزڈ انفرا اسٹرکچر پر انحصار نہیں کرتی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایپ کی
پڑھیں:
واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں دلچسپ فیچر کی آزمائش
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں ایک دلچسپ فیچر پر آزمائش شروع کر دی گئی۔واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق آزمائشی فیچر کے تحت گروپ چیٹس میں میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گےاس وقت واٹس ایپ پر کسی بھی میسج کا جواب دیتے وقت ہر ریپلائی الگ الگ ہوجاتا ہے اور کوئی بھی صارف گروپ میں کسی ایک میسیج پر جوابات دیتے ہیں تو سب کے ریپلائیز الگ الگ نظر آنے لگتے ہیں۔تاہم نئے فیچر میں ایسا نہیں ہوگا اور تمام ریپلائیز ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔فیچر کے تحت اگر کسی گروپ میں کوئی صارف میسیج بھیجتا ہے اور اس پر 10 افراد ریپلائی کرتے ہیں تو تمام افراد کے ریپلائیز اور اصل میسیج ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آئیں گے۔یعنی اگر کسی گروپ میں کسی اہم موضوع پر متعدد افراد بحث کرنے لگیں گے تو پہلے بھیجے گئے میسیج پر جو شخص ریپلائی کرے گا اور پھر دوسرا شخص بھی اسی جواب پر ریپلائی کرے گا تو تمام ریپلائیز ایک ساتھ جمع ہوجائیں گے اور ریپلائی تھریڈ کو کلک کرنے پر تمام جوابات کو پڑھا بھی جا سکے گا۔مذکورہ فیچر کا زیادہ فائدہ بڑے گروپ چیٹس میں ہوگا اور چیٹنگ میں حصہ لینے کے خواہش مند نئے صارف کو معاملہ سمجھنے میں آسانی ہوگی۔مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دے کر اس پر آزمائش شروع کر دی گئی اور جلد ہی مزید صارفین کو اس تک رسائی دیئے جانے کے بعد فیچر کو عام صارفین کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔