—فائل فوٹو

چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان نے ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیا

چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔

چینی سفارتخانے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سے آئرن برادر پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چینی سفارتخانے

پڑھیں:

صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات

  تصویر سوشل میڈیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیکریٹری چن جینِنگ سے ملاقات ہوئی، ‎خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزراء شرجیل میمن اور ناصرحسین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

‎پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ ژی ڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ‎چینی قیادت اور شنگھائی الیکٹرک کے صدر سمیت اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔

سیکرٹری سی پی سی نے صدر سے گفتگو میں کہا کہ ہر چینی پاکستان کو آئرن برادر اور ہر موسم کا ساتھی سمجھتا ہے، فروری میں صدر زرداری کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات نتیجہ خیز رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک آئندہ سال تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے منتظر ہیں۔

‎صدر آصف زرداری نے کہا مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، پاک چین دوستی نسل درنسل آگے بڑھے گی اور مزید مستحکم ہوگی۔ انھوں نے کہا پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔

ملاقات میں ٹیکنالوجی، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدت پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات کے ‎بعد صدر زرداری اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
  • نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر
  • 8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
  • صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات
  • خلائی پروگرام کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سپارکو ڈے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری
  • سپارکو ڈے پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا، پاکستان کے خلائی پروگرام کو خراجِ تحسین
  • پاکستان میں اسٹارلنک اور دیگر سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کی انٹری آسان بنادی گئی
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
  • اسٹار لنک سمیت عالمی و مقامی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کے لیے پاکستان میں راہ ہموار
  • ²بلوچستان: تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق