پاکستان نے ایک بار پھر خود کو خلائی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں برقرار رکھا، ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
پاکستان نے آج ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بتایا کہ یہ سیٹلائٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا کی جانب روانہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق، یہ سیٹلائٹ دن رات اعلیٰ معیار کے مشاہدات فراہم کرے گا جس سے پاکستان کی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی۔ ان مشاہدات کی بدولت شہری منصوبہ بندی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور قدرتی آفات کی پیش گوئی، روک تھام اور انتظام میں ملک کی صلاحیتوں کو بڑھاوا ملے گا۔
شفقت علی خان نے کہا کہ اس کے علاوہ زرعی نگرانی، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ میں بھی ملکی صلاحیتوں کو استحکام حاصل ہوگا۔ جنگلات کے کٹاؤ کی نگرانی، موسمیاتی تبدیلیوں کے تجزیے اور آبی وسائل کے انتظام کی صلاحیت میں بھی بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا خلائی میدان میں بڑا قدم، جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ
یہ سیٹلائٹ پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے چین کی چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن اور مائیکروسیٹ چائنا کے تعاون سے تیار اور لانچ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ منصوبہ زمین کے مشاہدے پر مبنی ایک مربوط نظام کی بنیاد ہے جو پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔
شفقت علی خان نے کہا کہ اس کامیاب مشن کے ذریعے پاکستان نے ایک بار پھر خود کو خلائی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی سے پاکستان نے ایک محفوظ، پائیدار اور خوشحال مستقبل کی جانب بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
نائب وزیر اسحاق ڈار نے سپارکو پاکستان، سی ای ٹی سی اور مائیکروسیٹ چائنا کے انجینئرز، سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کی انتھک محنت، مثالی تعاون اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان چین ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان چین ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر پاکستان نے
پڑھیں:
پاکستان نے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا
پاکستان کا ہر میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی جانب سے ریمو سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا۔پاکستانی سیٹلائٹ کی لانچنگ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ہوئی، سیٹلائٹ پروگرام سے پاکستان کے زمینی مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا، فصلوں کی پیداوار، انفراسٹرکچر اور آبادی کی نگرانی ممکن ہوسکے گی۔سیٹلائٹ سیلاب، زلزلے کی بھی نگرانی کرے گا، گلیشیئرز اور جنگلات کی نگرانی سے آفات سے بچنے کے اقدامات ممکن ہوسکیں گے، سیٹلائٹ سی پیک اور قومی منصوبوں کو جغرافیائی ڈیٹا سے معاونت فراہم کرے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ ماحولیات اور وسائل کے بہتر انتظام میں بھی مدد گار ثابت ہوگا، منصوبہ قومی خلائی پالیسی اور ویژن 2047ء کے مطابق ہے۔