پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
کراچی:پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں کامیابی کے ساتھ روانہ ہو گیا۔
پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے ماہرین اور سائنسدان چینی لانچ سینٹر میں موجود ہیں تاکہ مشن کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔
سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت اور تکنیکی خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔
لانچ کی خصوصی تقریب سپارکو ہیڈکوارٹر کراچی میں براہ راست دکھائی گئی، جب کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسر کا ویڈیو پیغام بھی چین سے نشر کیا جائے گا۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق، ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی مدد سے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، شہری پھیلاؤ کی نگرانی اور قدرتی آفات جیسے سیلاب، زمینی کھسکاؤ اور زلزلوں سے متعلق بروقت و موثر انتباہ ممکن ہو سکے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ نہ صرف جغرافیائی خطرات کی بروقت نشان دہی کرے گا بلکہ اسے سی پیک جیسے اہم ترقیاتی منصوبوں میں بھی مؤثر معاون کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔
ڈی جی سپارکو افتخار بھٹی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ بہت خوشی کا موقع ہے پاکستان کی اسپیس تحقیق ترقی کی جانب ہے۔
آج کا یہ سیٹلائٹ لانچ پاکستان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان ایک زمہ دار ملک ہے، یہ سیٹلائٹ ہمیں زراعت اور زمینی حقائق میں اہم معاونت فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ادوار میں مزید سیٹلائٹ بھیجے ہیں، اسپیں بیس ڈیٹا اینالائز کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔
زلزلے اور سیلاب کی آگاہی اور زمین کی حرکت پر نظر۔ پانی کی قلت اور گلیشٸیر کے پگھلنے تک سے گرمی کی شدت اور بدلتے موسم کے ثمرات میں معلومات فراہم کرے گا سپارکو اس پر فخر کرتا ہے اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں روانہ ہوگیا، خلا کی تلاش اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے، پاکستان نے آج چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹرسے اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ سیٹلائٹ اعلیٰ ریزولوشن کے ساتھ 24 گھنٹے مسلسل زمینی مشاہدے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی شہری منصوبہ بندی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، آفات کی نگرانی و نظم، زرعی نظام، خوراک کی سیکیورٹی، ماحولیاتی تحفظ، جنگلات کی کٹائی کی نگرانی، موسمیاتی تبدیلی کے تجزیے اور آبی وسائل کے نظم و نسق کے شعبوں میں استعدادِ کار کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سٹیلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم
اور سپارکو کی تمام ٹیم ،انجینئرز،سائنسدانوں کو مبارکباد دی کو مبارکباد دی اور کہا کہ چین کےبھرپور تعاون پر شکرگزار ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ سٹیلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا، پاکستان کو سپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے، آئندہ سال چین کی مدد سے آسٹرو ناٹ خلا میں بھیجا جائے گا، 2035 تک ہم چاند پر پہنچنے کے پروگرام کو بھی کامیابی سےمکمل کریں گے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یہ سیٹلائٹ کامیابی سے نے کہا کہ
پڑھیں:
افغان مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بہت بڑی کامیابی ہے: طلال چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ 6 نومبر کو میکنزم طے کیا جائے گا، مشترکہ مانیٹرنگ سسٹم پر 6 نومبر کو بات چیت ہوگی، امید ہے اب افغانستان سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر پاکستان افغانستان میں کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ کسی کی بھی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، وزیر مملکت نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان بھارت کی پراکسی بنا تو ہوسکتا ہے افغانستان اپنی خودمختاری کھو بیٹھے۔
معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ
طلال چودھری کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کو سمجھنا چاہئے کہ بھارت ان کی سلامتی وخودمختاری کی ضمانت نہیں دے سکتا۔