ملتان :سبزیوں سے لدا ٹرک کار پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
احمر خان: ملتان سہو چوک خانیوال روڈ پر سبزیوں سے بھرا منی ٹرک کار پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق،کالر کے مطابق سہو چوک خانیوال روڈ پر تیز رفتار کار پر سبزیوں سے لدا ٹرک ڈالا الٹ گیا.
اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں, متی تل روڈ سے آنے والی کار خانیوال روڈ پر مڑ رہی تھی، اسی دوران منی ٹرک بے قابو ہو کر کار پر الٹ گیا.
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں 5 افراد سوار تھے، جن میں ایک بچہ اور ایک خاتون محفوظ رہے، حادثے میں 2 خواتین اور 1 مرد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
جاں بحق افراد کی لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا، جائے حادثہ پر موٹروے پولیس اور پیٹرولنگ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام نوجوانوں کیلئے سیاحتی مقام فورٹ منرو پر تفریحی و تربیتی ٹوور کا اہتمام
سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفیٰ نے نوجوانوں سے فلسفہِ الہیٰ پر اور سابقہ ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان مولانا سید فرخ شمسی نے ظہور امام زمانہ عج اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی، اختتام پر دستہ امامیہ کا اہتمام کرکے نوحہ خوانی و ماتمداری کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان کی جانب سے طلباء کے لیے سالانہ سفیران نور تفریحی و تربیتی ٹور برائے فورٹ منرو کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملتان سے امامیہ جوانوں نے شرکت کی۔ رکن ذیلی نظارت ڈی جی خان ڈویژن سید انعام زیدی نے ذمہ داری کے موضوع پر گفتگو کی، نماز ظہرین کے بعد حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ آغا اسد نقوی نے نماز کے احکام کے موضوع پر گفتگو کی۔ سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفیٰ نے نظر حرام کی اقسام کے موضوع پر گفتگو کی۔ دوسرے دن بعد نمازِ فجر کے بعد ورزش کروائی گئی، جس میں سابقہ ڈپٹی چیف اسکاوٹ علی اشتر نے ورزش کی اہمیت و اصولوں پر گفتگو کی۔ اس کے بعد حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ اسد نقوی نے شرائطِ ظہورِ امام زمانہ کے موضع پر گفتگو کی اور سوال و جواب کیے گئے۔
اس کے امامیہ نوجوانوں کو ہائیکنگ پر لے جایا گیا، جہاں پر مختلف مقامات کی سیر کروائی گئی اور نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا، بعد نماز سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفیٰ نے نوجوانوں سے فلسفہِ الہیٰ پر اور سابقہ ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان مولانا سید فرخ شمسی نے ظہور امام زمانہ عج اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی، اختتام پر دستہ امامیہ کا اہتمام کرکے نوحہ خوانی و ماتمداری کی گئی۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔