امریکی ٹیرف کے جھٹکے سے ایشیائی مارکیٹس مندی کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی سطح پر نئے تاریخی ٹیرف کے نفاذ کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں جمعے کی صبح شدید مندی دیکھی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایشیا پیسیفک ریجن کی بڑی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑا دھچکا پہنچا، جاپان، جنوبی کوریا اور تائیوان کے انڈیکس سرخ زون میں داخل ہو گئے ہیں۔
جاپان کے بینچ مارک نکئی 225 میں 0.
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی اقدامات سے عالمی تجارتی ماحول مزید کشیدہ ہوتا جا رہا ہے، جس کے اثرات ایشیائی منڈیوں پر فوری ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
کاروباری حلقے اس صورتحال کو ٹیرف شاک قرار دے رہے ہیں، جو مستقبل قریب میں عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دیدی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی۔
’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی وزارت تجارت کے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی اور پروگرام کے تحت پاک، افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ دونوں ممالک4، 4 زرعی مصنوعات پرکسٹمز ڈیوٹی ختم یاکم کریں گے تاہم رعایت کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے 22 سے27 فیصد ٹیکس لاگو رہیں گے جب کہ ٹیکس رعایتوں کا اطلاق یکم اگست 2025 سے 31 جولائی2026 تک ہوگا۔ پروگرام کے تحت مخصوص زرعی مصنوعات پرترجیحی ٹیرف رعایتیں ملیں گی، افغانستان کی 4 مصنوعات پر پاکستان 5 سے 26 فیصدٹیکس رعایت دے گا۔
خیبرپختونخوا؛سینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے ٹماٹر پر پاکستان 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرے گا، اس کمی کے بعد ٹماٹر پر ٹیکس27سےکم ہوکر 22 فیصد رہ جائےگا، اس کے علاوہ انگور، انار اور سیب پرپاکستان26 فیصد ڈیوٹی کم کرےگا جس کے بعد ان 3 مصنوعات پرٹیکسز 53 سےکم ہوکر27 فیصد رہ جائیں گے۔ افغانستان 4 پاکستانی مصنوعات پر 20 سے 35 فیصد ٹیکس رعایت دےگا جن میں پاکستانی آلو پر 35 فیصد اور کیلے پر 30 فیصدکسٹمز ڈیوٹی کم کی جائیگی جس کے بعد افغانستان کو آلو کی برآمدات پر ٹیکسز 57 سےکم ہوکر 22 فیصد رہ جائیں گے۔
9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما ؤں کو سزائیں، بیرسٹر گوہر کا ردعمل بھی سامنے آگیا
مزید :