پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کل چین سے لانچ کیا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کل چین سے لانچ کیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کل چین سے لانچ کیا جائے گا۔چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کے سائنسدان بھی موجود ہوں گے۔
پاکستان وقت کے مطابق تقریبا 7 سے 8 بجے کے درمیان لانچنگ ہوگی۔یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت ہے۔تقریب میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسر کا ویڈیو میسج بھی نشر کیا جائے گا۔سیٹلائٹ لانچ کو براہ راست سپارکو اسلام آباد میں بھی دکھایا جائیگا۔
سیٹلائٹ کی مدد سے پاکستان میں انفرااسٹرکچر کی ترقی اور شہری پھیلا و کی نگرانی ہوسکے گی۔یہ سیٹلائٹ سیلاب، زمینی کٹاواور زلزلوں کی بروقت انتباہ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جغرافیائی خطرات کی نشان دہی کر کے سی پیک جیسی قومی ترقیاتی پہلوں کو سپورٹ کرے گا۔پاکستان کی پہلے ہی 5 سیٹلائٹ خلا میں اپنا کام کررہی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی رہنما صائمہ خالد کا سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ پی ٹی آئی رہنما صائمہ خالد کا سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ معاہدے کی خلاف ورزی کرکے چینی کی زائد قیمتیں وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت والد جیل میں انتہائی خراب حالات میں ہیں،انکی رہائی کیلئے صرف امریکا سے امید ہے، قاسم خان ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان گرفتار اسلام آباد ہائیکورٹ میں تنازعات کے متبادل حل کی کمیٹی تشکیل مودی کی لوک سبھا میں دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنوں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ: اسحاق ڈار کا پاکستانی و چینی ماہرین کو خراجِ تحسین
اسحاق ڈار — فائل فوٹونائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر پاکستانی و چینی انجینئرز، سائنسدانوں اور تکنیکی ٹیموں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے آج چین کے علاقے شی چانگ کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے خلائی تحقیق اور تکنیکی ترقی کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ 24 گھنٹے ہائی ریزولوشن امیج فراہم کرے گا، جس سے ملکی شہری منصوبہ بندی، انفرا اسٹرکچر کی ترقی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور تخفیف، زرعی نگرانی، خوراک کی حفاظت، ماحولیاتی تحفظ، جنگلات کی کٹائی سے باخبر رہنے، موسمیاتی تبدیلیوں کے تجزیے اور آبی وسائل کے انتظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ: احسن اقبال کی قوم کو مبارکباد پاکستان نے ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیاخیال رہے کہ پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کی جانب سے چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن (CETC) اور MICROSAT چائنا کے تعاون سے لانچ کیا گیا یہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے کے مربوط نظام کی نمائندگی کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملک بھر میں پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اس کامیاب تجربے سے پاکستان خلا میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگیا۔