بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کو ان کی پہلی فلم میں کردار کیلئے محض 51 روپے معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔ 

دھرمیندر ہندی سنیما کے ان بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بغیر کسی فلمی پس منظر کے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔ اپنے کیریئر کے آغاز میں دھرمیندر کو مالی مشکلات کا سامنا رہا، یہاں تک کہ وہ کیرئیر کے آغاز میں اپنے دوستوں کے گھروں میں رہنے پر مجبور تھے کیونکہ ان کے پاس کرائے کا گھر لینے کیلئے بھی رقم نہیں تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1960 میں پہلی فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ سے بالی ووڈ میں کیریئر کا آغاز کرنے والے اس لیجنڈری اداکار کو اس فلم میں کردار نبھانے کے لیے انہیں صرف 51 روپے معاوضہ ملا تھا۔

تاہم وہی 51 بھارتی روپے معاوضہ وصول کرنے والے دھرمیندر کی مجموعی دولت آج تقریباً 450 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے، جس میں ان کی فلمی کمائی کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری اور ہوٹل انڈسٹری کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

دھرمیندر کا 100 ایکڑ پر محیط لوناوالا فارم ہاؤس ان کی سب سے قیمتی جائیدادوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں وہ زیادہ تر وقت گزارتے ہیں۔ اس پرتعیش جگہ میں باغ، سوئمنگ پول، اور جدید جم کی سہولتیں موجود ہیں اور یہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ 

حال ہی میں دھرمیندر فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے اور اب وہ جلد اپنی اگلی فلم ’اکیس‘ میں اپنے ساتھی اداکار امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روپے معاوضہ

پڑھیں:

5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا: عظمیٰ بخاری

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے، سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے، جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آنا تھا؟

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ شو ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی 5 اگست کے نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں میں 354 ارب کی مالی بے ضابطگیاں چارج شیٹ ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہونے والے فنڈز کی بندربانٹ ہو رہی ہے، چور چور کا راگ الاپنے والے خود 12 سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جو لوگ نااہل ہورہے وہ ناکام بغاوت کے مرتکب قرار پائے، 9 مئی کے واقعات پر ندامت اور شرمندگی کے بجائے ان کا دفاع کرنا بھی شرمناک ہے، شہدا کے مجسمے جلانے والے قوم کے لئے قابل نفرت بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ریلوے اسٹیشن پر دلکش لاؤنج دیکھ کر مسافر حیران و پریشان، خصوصیات کیا ہیں؟
  • امریکی تجارتی معاہدے کے نکات پر خاموشی، پاکستانی مصنوعات اضافی ٹیرف سے بچ جائیں گی
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کتنی نشستیں رہ گئی ہیں؟
  • ’اپنی مردہ معیشتوں کو لے کر ڈوب جائیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت اور روس کو مشورہ
  • روزانہ ایک کھرب 41ارب روپے کما کر مارک زکربرگ اور جیف بیزوز سے زیادہ امیر بن جانے والا شخص
  • 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب اسمبلی نے مویشیوں سے آمدنی پر ٹیکس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
  • 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا‘ عظمیٰ بخاری
  • اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے ملنے والے پیالوں میں کیا تھا؟ پتا چل گیا